ETV Bharat / state

Jhuggi Basti In Ahmedabad احمدآباد کی غفور جھگی بستیوں میں رہنے والے لوگوں کا برا حال - احمد آباد کے جوہا پورا کے برف کی فیکٹری

احمدآباد کے جوہاپورہ میں موجود برف کی فیکٹری کے قریب 500 سے زائد افراد آج بھی جگھی جھونپڑ پٹیوں میں رہ رہے ہیں۔ انہیں آج تک پانی لائٹ اور ٹوائلیٹ فراہم نہیں کیا گیا۔ یہ لوگ راجستھان سے آئے ہوئے میراثی ہیں۔ گانا بجا کر بھیک مانگ کر اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

احمدآباد  کی غفور جھگی بستیوں میں رہنے والے لوگوں کا برا حال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2023, 6:20 PM IST

احمدآباد کی غفور جھگی بستیوں میں رہنے والے لوگوں کا برا حال

احمدآباد:ریاست گجرات کے احمد آباد کے جوہا پورا کے برف کی فیکٹری کے پاس غفور جھگی بستیوں میں رہنے والے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں سے ہم غفور بستی میں رہتے ہیں۔ اس بستی میں تین سو سے زائد جھگیوں میں لوگ رہتے ہیں۔ 500 سے زیادہ لوگ جھوپڑ پٹیوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم لوگ اصل میں راجستھان سے ہے اور میراثی ہے ہم لوگ گانا بجا کر بھیک مانگ کر اور چھوٹی موٹی مزدوری کر کے اپنا پیٹ پال رہے ہیں بارش میں ہماری بہت زیادہ خراب حالت ہو جاتی ہے ابھی بارش ہو رہی ہے۔بارش میں ہم بھیک کر کھانا بناتے ہیں ہمارا کھانا بنانا مشکل ہو جاتا ہے۔ ہماری چھتوں سے پانی ٹپکتا ہے۔ پورے گھر میں پانی بھر جاتا ہے۔ ہمارے کچی لکڑیوں کی جھوپڑیاں ہیں جس میں ہم زندگی گزار رہے ہیں۔ ہمارا اٹھنا بیٹھنا سونا بہت ہی محال ہو جاتا ہے یہاں پر پانی بہت زیادہ بھر جاتا ہے۔بارش کے موسم کے علاوہ بھی ہم بہت زیادہ پریشانی میں جیتے ہیں کیونکہ یہاں پہ پانی نہیں ملتا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے گٹر کی سہولیات نہیں ہیں ہمارے علاقے میں سرکار نل نہیں لگائے گئے ہیں کسی طرح کی بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہے الیکشن آتا ہے جب گاڑی بھر بھر کے یہاں سے ووٹ ڈالنے لوگ جاتے ہیں اور الیکشن کے وقت میں بہت سارے نیتا ہم سے ووٹ مانگنے اتے ہیں لیکن ہمیں اب تک کسی بھی طرح کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے انہوں نے کچھ نہیں کیا ہے سوچھ بھارت کی بات ہوتی ہے لیکن ہمارے یہاں ڈمپنگ سائیڈ بھی بنا دی گئی ہے بہت ہی اس پاس میں گندگی ہے لیکن اس کا نکال بھی نہیں کیا جاتا ہے۔

اس معاملے پہ کانگرس کے کونسلر مرزا حاجی اسرار بیگ نے کہا کہ وزیراعظم نرین مودی نے بڑی بڑی بات کرتے ہوئے غریبوں کو گھر دینے کے لیے بڑی بڑی ہوڈنس لگائی تھی گھر گھر پانی دینے کا اعلان کیا تھا لیکن یہ غریب آج بھی جھگی اور جھوپڑ پٹی میں اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ان کے گھر تک اب تک پانی نہیں پہنچا پانی کے لیے ہمیں ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑتا ہے۔ ایسی حالت ہو گئی ہے اور اس پر کوئی دھیان نہیں دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Notification Auto and Cab Drivers احمد آباد پولیس کمشنر نے احمد آباد میں آٹو رکشا اور کیب گاڑی کے ڈرائیوروں کے لیے ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کیا

انہوں نے کہاکہ اس علاقے میں ہسپتال مانگا بچوں کے لیے اسکول مانگی غریبوں کے لیے مکان مانگا لیکن اب تک نہیں دیا گیا لیکن انہیں کے قریب موجود ایک پلاٹ میں مرے ہوئے جانوروں کے لیے شمشان گھاٹ بنانے کا انتظام ضرور کر دیا گیا ہے یہ غریب بچے اور یہ غریب بستی میں رہنے والے لوگ بہت پریشان ہیں یہاں پر پانی بجلی اور بنیادی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ بہت ساری بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.