ETV Bharat / state

Banned Election Campaigning گجرات کا ایسا گاؤں جہاں انتخابی تشہیری مہم پر پابندی ہے - گجرات کے گاؤں میں سیاسی مہم پر روک

گجرات میں ایک ایسا گاؤں ہے جہاں سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہے جبکہ سبھی کو ووٹ دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ Ban on Election Campaigning in Gujarat Village

Villager Banned Blection Campaigning
گجرات کے گاؤں میں انتخابی تشہیری مہم پر پابندی
author img

By

Published : Nov 23, 2022, 4:52 PM IST

Updated : Nov 23, 2022, 7:42 PM IST

راجکوٹ: گجرات اسمبلی انتخابات قریب آتے ہی پوری ریاست انتخابی بخار میں لپٹی ہوئی ہے۔ اس درمیان راجکوٹ ضلع کے راج سمدھیالہ گاؤں کے باشندے ان سیاسی ڈراموں سے آزاد ہیں کیونکہ انہوں نے سیاسی پارٹیوں کے داخلے اور گاؤں میں انتخابی مہم چلانے پر پابندی لگا دی ہے۔ یہاں کے لوگ سوچتے ہیں کہ امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت دینا ان کے خطے کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

گجرات کے گاؤں میں انتخابی تشہیری مہم پر پابندی

راج کوٹ سے 20 کلومیٹر دور راج سمدھیالہ گاؤں میں بھلے ہی سیاسی تشہیری مہم پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن ووٹ دینا سب سے کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے اور ووٹ دینے کے لیے باہر نہ نکلنے والوں پر 51 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ گاؤں والے کئی قواعد و ضوابط کے پابند ہیں جو ویلج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے ذریعہ بنائے گئے ہیں۔ ان قواعد کو توڑنے پر مالی جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ جن میں سے ایک انتخابات کے دوران ووٹ کاسٹ نہیں کرنا بھی شامل ہے۔ Gujarat Assembly Election

اس گاؤں میں اتخابی مہم پر پابندی ہے لیکن یہاں ووٹنگ کا تناسب 100 فیصد کے قریب ریکارڈ کیا جاتا ہے اور جو بھی جان بوجھ کر ووٹنگ سے گریز کرتا ہے اس پر 51 روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گاؤں کا سرپنچ بھی اتفاق رائے سے منتخب ہوتا ہے۔ گاؤں کے سرپنچ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے یہاں تقریباً 100 فیصد ووٹنگ ہوتی ہے۔ 1700 افراد پر مشتمل ایک چھوٹے سے گاؤں نے ایک کمیٹی بنائی ہے۔ پولنگ سے چند دن پہلے کمیٹی کے ارکان گاؤں والوں کی میٹنگ بلاتے ہیں اور اگر کوئی ووٹ نہیں ڈال سکتا تو اس کو وجہ بتانی پڑتی ہے۔ Political Parties Barred from Campaigning in Village

Villager Banned Blection Campaigning
گجرات کے گاؤں میں انتخابی تشہیری مہم پر پابندی، بشکریہ ٹویٹر

سیاسی جماعتوں کو اس گاؤں میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہ دینے کا اصول 1983 سے ہے۔ یہاں کسی بھی پارٹی کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہے۔ سیاسی جماعتیں اس یقین سے بھی واقف ہیں کہ اگر وہ راج سمدھیالہ گاؤں میں مہم چلائیں تو ان کے امکانات کو نقصان پہنچے گا۔ سرپنچ نے بتایا کہ ہمارے گاؤں کے تمام لوگوں پر ووٹ ڈالنا لازمی ہے بصورت دیگر ان پر 51 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اگر کوئی کسی وجہ سے ووٹ نہیں دے سکتا تو اسے اجازت لینی پڑے گی۔ گاؤں میں تقریباً تمام جدید سہولتیں ہیں جیسے وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ کنکشن، سی سی ٹی وی کیمرے، پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے آر او پلانٹ وغیرہ۔

ایک شخص نے بتایا کہ گاؤں میں تقریباً 995 ووٹرز ہیں اور یہاں کے لوگ اپنی مرضی کے مطابق ووٹ دیتے ہیں۔ دیگر ایک نے کہا کہ 'یہاں ہمارے گاؤں میں امیدواروں کو مہم چلانے کی اجازت نہیں ہے اس لیے ہمارے گاؤں کے لوگ جس لیڈر کو اپنے لیے اچھا سمجھتے ہیں اسے ووٹ دیتے ہیں۔ یہاں سیاسی جماعتوں کو بینرز لگانے یا پمفلٹ تقسیم کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں لوگ الیکشن میں اپنی مرضی کے مطابق ووٹ دیتے ہیں لیکن ووٹ کے لیے سب کو آنا پڑتا ہے۔

ایک مقامی شخص نے کہا کہ 'پچھلے 20 برسوں سے میں یہاں ووٹ ڈال رہا ہوں لیکن یہاں انتخابی مہم پر پابندی ہے اور یہاں ووٹ ڈالنا لازمی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اب آس پاس کے پانچ دیہاتوں نے بھی یہی فیصلہ کیا ہے۔ اس گاؤں میں نہ صرف ووٹنگ محدود ہے بلکہ کچرا پھینکنے پر لوگوں کو جرمانہ بھی کیا جاتا ہے۔ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ اگر ہر گاؤں اس سوچ کو اپنا لے تو صحیح امیدوار ہی الیکشن جیتے گا۔

واضح رہے ریاست گجرات میں 182 اسمبلی حلقے ہیں اور یہاں دو مرحلوں میں یکم اور 5 دسمبر کو پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔ ریاست ایک طویل عرصے سے بی جے پی کا گڑھ رہی ہے اور پارٹی نے ساتویں میعاد کے لیے اقتدار میں واپسی کے لیے اپنی نظریں رکھی ہیں۔ وزیراعظم مودی 2001 سے 2014 تک گجرات کے سب سے طویل عرصے تک وزیراعلیٰ رہے ہیں۔ تاہم انہیں اروند کیجریوال کی زیر قیادت عام آدمی پارٹی کی جانب سے سخت انتخابی چیلنج کا سامنا ہے جنہوں نے اسودان گڑھوی کو اپنا وزیر اعلیٰ امیدوار نامزد کیا ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس بھی بی جے پی حکومت کو ختم کرنے کے لیے اپنے بہترین انتخابی قدموں کو آگے بڑھانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

سنہ 2017 کے گجرات انتخابات میں بی جے پی کو کُل 182 سیٹوں میں سے 99 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی۔ یہ پارٹی گزشتہ 27 برسوں سے اقتدار میں ہے اور نریندر مودی ریاست کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعلیٰ ہیں۔

Last Updated : Nov 23, 2022, 7:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.