ETV Bharat / state

PM Modi Visit to Gujarat: پی ایم مودی کا 10 جون کو گجرات کا دورہ - Prime Minister will inaugurate development projects in Gujarat

وزیر اعظم نریندر مودی 10 جون کو گجرات کے دورہ پر جائیں گے جہاں وہ 3,050 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ PM Modi visit to Gujarat on June 10

پی ایم مودی کا 10 جون کو گجرات کا دورہ
پی ایم مودی کا 10 جون کو گجرات کا دورہ
author img

By

Published : Jun 8, 2022, 10:48 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 10 جون کو گجرات کے دورہ پر جائیں گے اور پانی کی فراہمی اور زندگی کی آسانی کو بہتر بنانے کے لیے 3,050 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ PM Modi visit to Gujarat on June 10

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق مودی 'گجرات گورو ابھیان' نامی ایک پروگرام میں نوساری کے قبائلی علاقے کھدویل میں تقریباً 3,050 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں 7 پروجیکٹوں کا افتتاح، 12 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور 14 پروجیکٹوں کا بھومی پوجن شامل ہے۔

ان منصوبوں سے علاقے میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کنیکٹیوٹی بڑھانے اور زندگی میں آسانی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ مودی تاپی، نوساری اور سورت اضلاع کے باشندوں کے لیے 961 کروڑ روپے کے 13 واٹر سپلائی پروجیکٹوں کا بھومی پوجن کریں گے۔ وزیر اعظم تاپی ضلع کے باشندوں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے 85 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ویرپور ویارا سب اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ PM Modi visit to Gujarat on June 10

مزید پڑھیں:

20 کروڑ روپے کی لاگت سے 14 ایم ایل ڈی کی گنجائش والے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح بھی ضلع ولساڈ کے واپی قصبے کے لیے کیا جائے گا جس کا مقصد گندے پانی کی صفائی کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم نوساری میں 21 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کردہ سرکاری ہاؤسنگ سہولیات کا افتتاح کریں گے۔

وہ نوساری ضلع میں ایک میڈیکل کالج کا بھومی پوجن بھی کریں گے، جو تقریباً 542 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا، جس سے علاقے کے لوگوں کو سستی اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ وہ نوساری میں اے ایم نائک ہیلتھ کیئر کمپلیکس اور نرالی ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کا بھی افتتاح کریں گے۔

یواین ائی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.