ETV Bharat / state

PM Modi Gujarat Visit: وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ گجرات دورے پر

گجرات اسمبلی الیکشن 2022 سے قبل وزیراعظم نریندر مودی سمیت مرکزی وزراء کے گجرات دورے میں اضافہ ہوا ہے ایسے میں ایک بار پھر وزیر اعظم اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ گجرات دورے پر ہیں۔ Modi and Amit Shah on Gujarat Visit

وزیراعظم مودی کا گجرات دورہ
وزیراعظم مودی کا گجرات دورہ
author img

By

Published : May 28, 2022, 12:45 PM IST

نریندر مودی نے آج گجرات کے راجکوٹ ضلع کے جسدن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آٹکوٹ میں چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے دو سو بیڈ پر مشتمل کے ڈی پوردیا ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کا افتتاح کیا جبکہ وزیر داخلہ امت شاہ آج شام جام نگر ضلع میں 347 کروڑ روپے کی لاگت سے پولیس محکمہ کی رہائش گاہ کا افتتاح کریں گے وہ بیک وقت 25 اضلاع میں مقامی پولیس کے 57 گھروں کا ورچول افتتاح کریں گے۔ Modi will inaugurate Hospital in Rajkot

واضح رہے کہ آٹکوٹ میں پٹیل سیوا سماج کے زیر انتظام اس ہسپتال میں راجکوٹ، سریندر نگر ،موربی، جام نگر اور دیگر اضلاع کے غریب مریضوں کا معمولی خرچ پر علاج ہوگا یہاں جنرل وارڈ میں 150 روپے میں مریض کو دن میں تین وقت کا کھانا بھی ملے گا، ہسپتال میں جدید شعبے ہوں گے جن میں اوپی ڈی، سُپر اسپیشلٹی ریڈیولوجی اور آئی سی سی یو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آیوشمان کارڈ ہولڈرز کا مفت میں علاج کیا جائے گا یہاں کوشش کی جائے گی اگر غریب مریض کے پاس پیسے نہیں ہے تو پٹیل سیوا سماج ٹرسٹ خرچ برداشت کرے گا۔

دوسری جانب سے ہسپتال کے افتتاح کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ ریلی میں 3 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ راجکوٹ میں میں عوامی تقریب میں خطاب کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی گاندھی نگر پہنچیں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی مہاتما مندر میں سہکار سمردھی پروگرام سے خطاب کریں گے جہاں وزیر داخلہ امت شاہ بھی موجود رہیں گے۔ دونوں رہنما کافی عرصے بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ کنونشن میں شرکت کے لیے گجرات کی تمام چھوٹی اور بڑی کوآپریٹیو سوسائٹی کے بی جے پی کارکنان کو مدعو کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.