احمدآباد: باگیشور دھام کے بابا دھیریندر باگیشور گجرات کے تین شہروں میں دورے پر آنے والے ہیں۔ راجکوٹ ،سورت اور احمدآباد میں باگیشور بابا کی آمد کی تیاریاں زور شور سے چل رہی ہے اس کے ساتھ ہی بابا باگیشور کے دربار پر تنازعہ بھی کھڑا ہوتا نظر آ رہا ہے اور اب اس معاملہ گجرات ہائی کورٹ سینئیر وکیل کے آر کوشٹی کی جانب سے بابا باگیشور کے دربار پر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے وکیل کے آر کوشٹی نے ریاستی پولیس سربراہ اور پولیس کمشنر کو ایک مکتوب لکھا ہے۔
دراصل بابا باگیشور کا دیویہ دربار احمدآباد میں 2 دن تک ہونے والا ہے اور یہ دربار احمدآباد میں 29 اور 30 مئی کو گھاٹلوڈیا کے چانکیہ پوری میں ہوگا۔ جس کی تیاریاں زوروشور سے چل رہی ہے۔ ایسے میں گجرات ہائی کورٹ کے سینئر وکیل کے آر کوشٹی نے بابا کے دربار پر روک لگانے کے لیے ایک مکتوب لکھا ہے۔ اس مکتوب میں کے آر کوشٹی نے لکھا ہے کہ توہم پرستی ( ان شردھا) کو فروغ نہ دینے کا ذکر کیا ہے۔اور کہا گیا ہے کہ آسارام، رام رحیم کی تاریخ اس سے دہرائی جائے گی۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ 'گجرات میں ایسے بابا کی ضرورت نہیں ہے۔ مہاراشٹر میں کالا جادو قانون ہے اور یہ قانون نفرت پھیلانے والے باباؤں کے خلاف ہے، کسی کو بھی دوسرے مذہب، معاشرے، ذات پات کے خلاف نفرت نہیں پھلانی چاہئے یہ سب جنونی نیتاؤں کی وجہ سے ہو رہا ہے، گجرات میں ایسے بابا کی ضرورت نہیں اس بابا کی تقریر سے معاشرے کے حالات بگڑ جاتی ہے'۔