30 مارچ 2023 کو رام نومی کے موقع پر گجرات کے وڈودرا شہر میں فسادات کے بعد پولیس کی یک طرفہ تحقیقات اور کارروائی کے بارے میں گجرات کے سیاسی رہنما اور سماجی کارکنان نے ڈی جی پی گجرات سے ملاقات کر ایک میمورنڈم دیا۔
اس تعلق سے اس وفد میں شامل ہونے والے مائناریٹی کوآرڈینشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے کہا کہ گجرات میں وڈودرا اور اونا میں رام نومی کے دن جو فسادات ہوئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے اس میں فسادات کیسے شروع ہوا اسے بھی واضح دیکھایا جا رہا ہے، اس کے باوجود وڈودرا میں پولیس نے ایک طرفہ کاروائی مسلمانوں کو رام نومی پر ٹارگٹ بنایا اور گرفتاری بھی مسلمانوں کی گئی اس معاملے پر غیر جانبدارانہ کاروائی کرنے کے لیے ہم گجرات کے ڈی جی پی سے ملاقات کرنے گئے تھے اور ہم نے ان سے بہت سے مطالبات کیے۔
1. وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے ذریعہ نکالے گئے مذہبی جلوس کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ (اس پر ڈی جی پی صاحب کو خصوصی توجہ دیں۔)
2. مسلم خواتین پر تشدد کرنے والے ان تمام پولیس والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
3. پتھراؤ کرنے والوں اور لہاری پورہ کھجوری مسجد اور پیراماؤنٹ عطار والا کی دکان کو نقصان پہنچانے والوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
4. یاقوت پورہ کے قریب چمپانیر مسجد کو پتھراؤ کرنے اور نقصان پہنچانے والوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
5. فسادات کی ایف آئی آر میں 400-500 لوگوں کے ہندو مسلم ہجوم کا ذکر ہے، لیکن ایف آئی آر 44 پر ہے، اور ان سب کا تعلق مسلم کمیونٹی سے ہے، اور گرفتاریاں صرف مسلمانوں کی ہوئی تھیں، اور دوسرے جانب صرف ایک شخص گرفتار ہوا تھا۔ ۔ کیوں؟
6. اس معاملے میں تفتیش کو منصفانہ بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
7. وڈودرا شہر کے مختلف مقامات پر فسادیوں کے ویڈیو کلپس کو ایک پین ڈرائیو میں محفوظ کیا گیا اور ڈی جی پی کو دیا گیا۔
اس وفد میں شامل ہونے والوں میں غیاث الدین شیخ(سابق ایم ایل اے) عمران کھیڑا والا (ایم ایل اے) ایڈووکیٹ شوکت اندوری (صدر، ایسوسی ایشن آف پروٹیکشن آف سول رائٹس گجرات) مفتی عمران ڈھیری والا (جمعیت علما وڈودرا) نے وفد کی جانب سے بات کی۔ واصف حسین سیکرٹری، جماعت اسلامی ہند گجرات شہزاد خان قائد حزب اختلاف، اے ایم سی جاوید پیرزادہ، سابق ایم ایل اے مجاہد نفیس کنوینر، ایم سی سی گنارت اقبال احمد مرزا چراغ شیخ ،ایڈووکیٹ اقبال شیخ جنید شیخ نبی اللہ پٹھان، عارف ملک امین، راج الطاف منصوری، مفتی انس ریحان ،شیخ سلیم گھی والا شامل تھے۔