ETV Bharat / state

احمدآباد کی یہ لائبریری کیوں ہے خاص؟ - لوگوں نے فاؤنڈیشن کو تقریبا 3000 کتابیں گفٹ کیں

احمدآباد کی معروف تنظیم شاہین فاؤنڈیشن نے لاک ڈاؤن کے دوران غریب طلبا کی تعلیمی مدد کے لیے مقامی لوگوں سے ان کے گھر میں موجود پستی میں فروخت کی جانے والی کتابوں کو مانگا تھا، لوگوں نے فاؤنڈیشن کو تقریبا 3000 کتابیں گفٹ کیں۔ جس سے فاؤنڈیشن نے ویسٹ کتابوں سے بیسٹ لائبریری تعمیر کی ہے۔

پستی میں دی گئی کتابوں سے بنی ایک بہترین لائبریری

author img

By

Published : Nov 4, 2020, 10:07 AM IST

شاہین فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی حمید میمن نے کہا کہ عام طور پر لوگ پستی اور ردی ہوگئی کتابوں کو فروخت کر دیتے ہیں لیکن یہ کتابیں آج کے بچوں کا مستقبل ہے اس لیے ہم نے لوگوں سے اس طرح کی بھنگار اور پستی والی کتابوں کو منگوایا۔

لوگوں نے تین ہزار کتابیں ہمیں مفت میں دی۔ جس میں سے ایک ہزار کتابیں زیادہ ردی تھیں اور دو ہزار کتابیں اچھی حالت میں تھی جن میں آرکیٹیکچر، نیٹ، ٹیٹ، چارٹرڈ، اکاونٹنٹ، سائنس، کامرس، سی ایس، ایل ایل بی، اور مقابلہ جاتی امتحانات کی کتابیں تھیں جس سے ہم نے ایک لائبریری تیار کی ہے۔

پستی میں دی گئی کتابوں سے بنی ایک بہترین لائبریری

واضح رہے کہ شاہین فاؤنڈیشن کی جانب سے بنائی گئی اس لائبریری میں 10 پرانے کمپیوٹر بھی لوگوں نے عطیہ کیے ہیں جسے ریپیئر کر کے یہاں ایک کمپیوٹر لائبریری بھی بنائی گئی ہے جہاں طلبا آکر با آسانی آن لائن پڑھائی بھی کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں طلبا اس لائبریری سے فیض اٹھانے پہنچ رہے ہیں۔

اس تعلق سے یہاں آنے والی طالبہ کا کہنا ہے کہ میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کر رہی ہوں۔ تو میں مختلف لائبریری میں جاتی رہتی ہوں لیکن جیسے ہی میں نے شاہین فاؤنڈیشن کی لائبریری کا نام سنا ویسے ہی میں یہاں کتابیں دیکھنے آئی اور مجھے یہاں میرے پسند کی کتابیں مل گئیں۔ یہ کتابیں بازاروں میں ہزاروں روپے کی ملتی ہیں لیکن یہاں مفت میں دی جارہی ہیں اس لیے میں کافی خوش ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.