گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے آج کہا کہ ریاست کے تمام آٹھ شہروں سمیت 36 مقامات پر کورونا کی وجہ سے لاگو نائٹ کرفیو کے اوقات میں 28 مئی سے ایک گھنٹے کی کٹوتی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال کرفیو کا وقت صبح 8 بجے سے صبح 6 بجے تک ہے، لیکن صورتحال میں مسلسل بہتری کی وجہ سے اس رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک کیا جائے گا۔
واضح رہے گزشتہ پندرہ دنوں میں ریاست میں کورونا کے نئے کیسز یومیہ 13 سے 14 ہزار سے کم ہو کر 3 ہزار تک پہنچ چکے ہیں۔ ایکٹو کیسز میں بھی تقریبا 90 ہزار کی کمی درج کی گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے کئی تجارتی اداروں کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھولنے کی اجازت دی تھی۔
یو این آئی