احمدآباد کے لوگوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کا عادی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس نے ایک سرکلر جاری کیا ہے، جس میں آپ کو نہ صرف دن بلکہ رات کے وقت بھی ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔
اس سرکلر کے مطابق بنیادی طور پر احمدآباد کے 21 سگنلز پررات میں بھی ٹریفک قوانین کا عمل کرنا لازمی ہے۔
اگر یہ پہلی کوشش کامیاب ہوتی ہے تو پھر اس قانون کو احمدآباد کے دیگر ٹریفک سگنلز پر بھی نافذ کیا جائے گا ۔
اس نئے ٹریفک قوانین میں راحت کی بات یہ ہے کہ رات کے وقت ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا، لیکن یہ اقدام لوگوں کو ٹریفک سے آگاہ اور بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔
احمدآباد کے پنچوٹی، عثمان پورہ، پالڈی، مہالکشمی ، وائی ایم سی اے، جیسے 21 سنگنلس پررات میں بھی ٹریفک قانون پر عمل کرنا پڑے گا۔