گجرات کے احمدآباد دھندھوکا گاؤں میں کشن بھرواڑ قتل کیس میں ہر روز نئے نئے انکشات Kishan Bharwad Murder Case ہو رہے ہیں۔ معاملے میں گرفتار مولانا قمر غنی عثمانی اور مولانا ایوب سے پوچھ تاچھ کے دوران کئی باتیں سامنے آئی ہیں۔
معاملے کی جانچ کر رہی اے ٹی ایس نے آج خلاصہ کیا ہے کہ قمر غنی نے لکھنؤ میں ٹی ایف آئی نامی ایک تنظیم کو رجسٹرڈ کرایا ہے، تنظیم کی جانب سے ملک بھر کے لوگوں کو ممبر بنا کر روزانہ ایک روپے دان لیا جاتا ہے۔ اے ٹی ایس، ٹی ایف آئی کے بینک اکاؤنٹ میں مالی لین دین کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔
کشن بھرواڑ قتل میں اب تک 8 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے مزید تین گرفتار ملزمان کو گرامیہ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
اس پورے معاملے پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے ٹی ایس نے کہا کہ دعوت اسلامی اور فنڈنگ کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے اس معاملے کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے احمدآباد کے دھندھوکا گاؤں میں کشن بھرواڑ کو سرعام فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں آج گجرات اے ٹی ایس نے دہلی سے تحریک فروغ اسلام تنظیم کے قومی صدر مولانا قمر غنی عثمانی گرفتار کر لیا Maulana Qamar Ghani Usmani Arrested۔