احمد آباد: احمد آباد میں میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ آج تک ایک بھی قبرستان تعمیر نہیں کیا گیا ہے۔ احمد آباد کی آبادی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے لیکن قبرستان کی شدید کمی ہونے کی وجہ سے لوگوں کو جنازہ دفنانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ احمد آباد میونسپل کارپوریشن شمشان گھاٹ بناتی ہے لیکن اب تک اس نے ایک بھی قبرستان کی جگہ مختص نہیں کی ہے۔ اس معاملہ پر گجرات ہائی کورٹ کا دروازہ کافی بار کھٹکھٹایا گیا اور اب سپریم کورٹ میں جانے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس تعلق سے مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کنوینر مجاہد نفیس نے گجرات ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل داخل کی تھی جسے ہائی کورٹ نے خارج کر دیا ہے.
یہ بھی پڑھیں:
Clean Drive احمدآباد کے چارتوڑا قبرستان میں صفائی مہم
اس تعلق سے مجاہد نفیس نے بتایا کہ ہم دیکھتے آئے ہیں کہ موجودہ سرکار نے جان بوجھ کر مسلموں کے علاقوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔ مسلموں کے علاقوں میں انفلوئنسٹرکچر کی تمام چیزیں ہیں وہ نہیں دی گئی. اسکول نہیں دیے جاتے۔ اسپتال نہیں دیے جاتے۔ آفسیز نہیں ہیں۔ یہاں تک کہ جو کارپوریشن کے ایکٹ میں لکھا ہے قبرستان دینے کے تعلق سے وہ قبرستان بھی مسلمانوں کے علاقوں میں اب تک ایک بھی نہیں بنایا گیا اور ابھی جوہاپورا میں انہوں نے ایک آرڈر نکالا کہ یہاں مردہ جانوروں کے لیے ان کو جلانے کے لیے یہاں پر شمشان بنایا جائے گا۔ یہ دکھاتا ہے کہ کس طرح سے سرکار ایکٹ کی خلاف ورزی کر کے مسلموں کے علاقوں کو ایک حاشیہ کے علاقوں میں ڈھکیل دینا چاہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ڈیمانڈ کی ہم نے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کو میمورنڈم دیا ہے۔ حکومت سے مطالبہ کیا ہے ہم نے گجرات ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے اور کہا ہے کہ جہاں پہ بھی مسلم علاقے ہیں آپ کو قانون کے مطابق ان سبھی علاقوں میں مسلموں کے لیے قبرستان الاٹ کرنے چاہیے۔ جوہا پورہ، وٹوہ اور جو دوسرے بھی بستر ہیں۔ باپو نگر جیسے اور سبھی جگہوں پر کارپوریشن کو قبرستان کو تعمیر کرنا چاہیے۔ ہائی کورٹ میں اس کے لیے ہم نے پی آئی ایل داخل کی تھی لیکن ہماری بات کو ہائی کورٹ نے نہیں سنا اور ہماری عرضی کو خارج کر دیا گیا اب اس معاملہ پر اب ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں تاکہ وہاں پر ہم اپنی اس ڈیمانڈ کو رکھیں کیونکہ احمدآباد میں کم سے کم 10 قبرستانوں کی ضرورت ہے ہم عدالت گئے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ عدالت سے ہمیں انصاف ملے گا۔ قبرستانوں کا الاٹمنٹ کیا جائے گا۔