ETV Bharat / state

گجرات کے 1200 قیدیوں کو دو ماہ کے لیے رہا کیا جائے گا - corona virus

دنیا بھر میں پھیل رہے کورونا وائرس کے قہر کو شکست دینے کے لیے ریاستی حکومتیں ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں ایسے میں گجرات کے وزیر اعلی وجئے روپانی نے ریاستی جیلوں میں بند قیدیوں کے تعلق سے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔

دو ماہ کے لیے رہا کیا جائے گا
دو ماہ کے لیے رہا کیا جائے گا
author img

By

Published : Mar 29, 2020, 8:07 PM IST

اس تعلق سے وزیر اعلی وجے روپانی کے سکریٹری اشونی کمار نے میڈیا کو وزیر اعلی کے ان فیصلوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے جیلوں میں بند قیدیوں تک کورونا کووڈِ 19 کو پھیلنے سے کو روکنے کے لیے چند ہدایات دی ہیں۔

ہدایت نامے کے مطابق، وزیر اعلی وجئے روپانی نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریاست کی جیلوں میں مقید کل 1200 قیدیوں کو 2 ماہ کے لیے رہا کیا جائے اور رہائی کے قواعد کے مطابق ضروری کارروائی کی جائے ۔

اشونی کمار نے مزید کہا کہ جیل میں پکے کام کرنے والے قیدیوں کو پیرول پر ساتھ ہی انڈر ٹرائل کچے کام کرنے والے قیدیوں کو عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جیل سے رہا ہونے سے قبل تمام قیدیوں کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، اگر کسی قیدی کو بخار، سردی، انفیکشن یا دیگر بیماری پتا چلتی ہے تو انہیں آئسولیٹ کیا جائے گا۔

وزیر اعلی کے سکریٹری نے یہ بھی کہا کہ جیل سسٹم کے ذریعے قیدیوں کو ان کے گھر بھیجنے کا انتظام کیا جائے گا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.