ETV Bharat / state

Maulana Meraj Ahmad Ashrafi ماہ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کا مشورہ - رمضان المبارک کے آخری عشرہ

احمدآباد کے مولانا معراج احمد اشرفی نے کہا کہ رمضان المبارک اور بالخصوص اس کے آخری عشرہ کے اعمال میں سے ایک اہم عمل اعتکاف بھی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر سال رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرتے تھے، لہذا زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو اعتکاف کے لئے بیٹھنا چاہئے۔

ماہ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کی اپیل

author img

By

Published : Apr 14, 2023, 7:37 PM IST

ماہ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کی اپیل

احمدآباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح گجرات میں بھی رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے دوران مساجد میں مسلمان اعتکاف کے لئے بیٹھے ہیں۔مسلمان آخری عشرہ میں عبادت میں مصروف ہیں ۔اسی درمیان عیدالفطر کی بھی تیاریاں بھی زور شور سے جاری ہے۔ اس ضمن میں احمدآباد کے مولانا معراج احمد اشرفی نے کہا کہ رمضان المبارک اور بالخصوص اس کے آخری عشرہ کے اعمال میں سے ایک اہم عمل اعتکاف بھی ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر سال رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف کرتے تھے ۔

مولانا معراج احمد اشرفی نے کہا کہ اعتکاف کا معنی لغت میں ٹھہرنا ، جمے رہنا اور کسی مقام پر اپنے آپ کو روکے رکھنا ہے ، شرعی اعتکاف بھی اسی معنی میں ہے کہ اللہ تعالی کا تقرب حاصل کرنے کےلئے مخصوص طریقے پر مسجد میں ٹھہرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعتکاف کی حقیقت یہ ہے کہ بندہ ہر طرف سے یکسو ہو کر اور سب سے منقطع ہوکر بس اللہ تعالی سے لو لگا کے اس کے درپے یعنی مسجد کے کسی کونے میں بیٹھ جائے، سب سے الگ تنہائی میں اس کی عبادت اور اس کے ذکر و فکر میں مشغول رہے۔ اس کو دھیان میں رکھے،اس کی تسبیح و تہلیل و تقدیس میں مشغول رہے ، اس کے حضور توبہ و استغفار کرے، اپنے گناہوں اور کوتاہیوں پر روئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کام کےلئے رمضان المبارک اور خاص کر اس کے آخری عشرہ سے بہتر اور کون سا وقت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Jamaat-e-Islami Hind Gujarat جماعت اسلامی ہند گجرات کے صدر شکیل احمد راجپوت سے خصوصی گفتگو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.