ETV Bharat / state

گجرات میں سیاست کا بازار گرم - وزیر اعلی گجرات وجے روپانی

وزیر اعلی گجرات وجے روپانی کے سلسلے میں کئی طرح کی باتیں کہی جارہی ہیں۔

گجرات میں سیاست کا بازار گرم
گجرات میں سیاست کا بازار گرم
author img

By

Published : May 8, 2020, 2:16 PM IST

پوری دنیا اور خاص کر بھارت کورونا وائرس کے بحران سے گذر رہے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے گجرات اور خاص طور پر احمد آباد میں صورتحال نہایت ابتر ہے۔

ایسے ہی مشکل وقت میں گجرات میں سیاسی قیادت تبدیلی کی افواہیں پھیل گئیں۔ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ گجرات کی حکومت کورونا پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے ، جس کی وجہ سے گجرات کے قیادت میں تبدیلی آسکتی ہے اور وزیر اعلی گجرات وجے روپانی کو وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹا کر مانسوکھ مانڈویہ کو گجرات کا نیا وزیر اعلی بنایا جا سکتا ہے۔

بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور وزیر مانسوکھ مانڈویہ کو گجرات سے سینٹر ہائی کمان کے ذریعہ طلب کرنے کے بعد اس بحث کا آغاز ہوا۔

تاہم اب خود مانسوکھ مانڈویہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ اس معاملے کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

مرکزی وزیر مانسوکھ مانڈویہ نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ 'آج انسانیت کورونا کے خلاف لڑ رہی ہے اور گجرات بھی قابل احترام وزیر اعلی وجے روپانی جی کی سربراہی میں بھرپور لڑائی لڑ رہے ہیں ایسے میں قیادت کی تبدیلی کی افواہوں کو پھیلانا گجرات کے مفادات کو نقصان پہنچانے والا فعل ہے'۔

انھوں نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کورونا کے ساتھ افواہوں سے بھی بچیں۔

واضح رہے کہ احمد آباد میں بے قابو کورونا روکنے کے لئے گذشتہ دو دنوں میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں۔ جس کے مطابق احمدآباد میونسپل کمشنر وجے نہرہ کو ہوم کورنٹائن کر دیا گیا ہے تاہم کانگریس پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ وجے نہرا کو اس وجہ سے ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ وہ ایک اچھا کام کررہے ہیں۔

وجئے نہرا کا چارج مکیش کمار کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ احمد آباد کے لئے خصوصی افسر راجیو گپتا کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔

احمد آباد میں اس طرح کی تبدیلی کے بعد گجرات میں بھی قیادت میں تبدیلی کی افواہیں گردش کرتی رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.