ETV Bharat / state

امام حسینؓ، گاندھی جی کے روڈ ماڈل تھے - شیعہ عالم

ماہ محرم میں ہر سال امام حسینؓ کی قربانی کو یاد کیا جاتا ہے، حضرت امام حسینؓ کے فلسفے اور ان کی قربانی سے ہر کسی نے سبق حاصل کیا ہے۔

Mahatma Gandhi speaking about Imam Hussein
امام حسینؓ، گاندھی جی کے روڈ ماڈل تھے
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 9:18 PM IST

امام حسین کے تعلق بلالحاظ مذہب و ملت کئی عظیم شخصیات نے تبصرہ کیا ہے اور ان کے پیغام و عمل کو سراہا ہے۔

امام حسینؓ، گاندھی جی کے روڈ ماڈل تھے

اس سلسلہ میں گجرات سے تعلق رکھنے والے شیعہ عالم مولانا سید محمد امین رضوی نے بتایا کہ متعدد عظیم ہستیوں نے امام حسینؓ کو اپنا رول ماڈل بنایا ہے جبکہ 1927 میں مہاتما گاندھی نے اپنے خطوط میں تحریر کیا تھا کہ ’ اگر میرے پاس امام حسینؓ کے ساتھیوں جیسے بہتر لوگ موجود ہوتے تو میں دو دن میں ہندوستان آزاد کرالوں‘۔

مولانا سید محمد امان رضوی نے بتایا کہ ایک اور جگہ مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ ’اسلام کا پھلنا پھولنا تلوار سے نہیں بلکہ ولی خدا امام حسینؓ ابن علیؓ کی قربانی کا نتیجہ ہے‘۔

مولانا نے کہا کہ آج ایک بار پھر امام حسینؓ کے فلسفے اور قربانی کو یاد کرتے ہوئے ان کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنے کی اشد ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.