ETV Bharat / state

2002 فساد متاثرین کے پولیس تحفظ کو ہٹانے پر محکمہ داخلہ کو خط - Letter to Home Department

Letter to Home Department on removal of police protection for 2002 riots victims۔ گجرات حکومت نے حال ہی میں سال 2002 فرقہ وارانہ فسادات کے متاثرین، گواہوں اور وکلاء اور ججوں کو جو سکیوریٹی دی تھی وہ ہٹالی تھی۔ جس پر نروڈہ گاؤں فسادات کے چشم دید گواہ نے چیف سیکریٹری، ہوم ڈپارٹمنٹ اور حکومت گجرات کو خط میں احتجاج کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیس کے گواہوں کو پولیس تحفظ جاری رکھا جائے۔

Communal Riots Victims Police Protection Withdrawn

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 2:49 PM IST

احمدآباد: حکومت گجرات کی جانب سے حال ہی میں سال 2002 فرقہ وارانہ فسادات کے متاثرین، گواہوں، وکلاء اور ججوں کو جو سکیوریٹی دی تھی وہ ہٹالی تھی۔ جس کے بعد متاثرین میں کافی پریشانی دیکھی جا رہی ہے۔ اس معاملے پر نروڈہ گاؤں فسادات کے چشم دید گواہ نے چیف سیکریٹری، ہوم ڈپارٹمنٹ اور حکومت گجرات کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ گجرات ہائی کورٹ میں نروڈہ گاؤں کے قتل عام کے معاملے میں اپیل دائر کرے اور کیس کے آخری فیصلے تک کیس کے گواہوں کو پولیس تحفظ جاری رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

فرقہ وارانہ فسادات کے مختلف مقدمات میں ملوث ججوں، گواہوں اور وکلا کی پولیس سکیورٹی واپس لی گئی

اس تعلق سے 2002 فسادات کے چشم دید گواہ امتیاز نے خط میں لکھا کہ ہم فساد متاثر ہیں اور 2002 میں نروڈہ گاؤں قتل عام کے چشم دید گواہ ہیں۔ ہمارے نروڈہ گاؤں میں ہونے والے قتل عام کے معاملے کی تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق خصوصی تفتیشی ٹیم کی نگرانی میں کی گئی اور چارج شیٹ داخل کی گئی اور مرکزی گواہوں کو پولیس تحفظ فراہم کیا گیا۔ ایس آئی ٹی نے SC-203/2009 سے کیس چلایا۔ اور مذکورہ کیس میں ہمارا اور گواہوں کے بیانات بھی لیے گئے ہیں۔ نیز مورخہ 20-04-2023 کو خصوصی نامزد عدالت نے فیصلہ سنایا اور تمام ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔ اور آج تک نروڈہ گاؤں کیس کے فیصلے کو حکومت کی طرف سے مشہور گجرات ہائی کورٹ میں چیلنج نہیں کیا گیا اور 27-12-2023 سے ہمارا یعنی گواہ کا پولس تحفظ بھی روک دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ 2002 کے فرقہ وارانہ فسادات کے بعد جان کے خوف سے ہم اپنے آبائی گاؤں واپس نہیں جا سکے تھے اور اب پولیس پروٹیکشن بھی واپس لے لی گئی ہے۔ اگر ہمارے ساتھ کچھ غلط ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟ لہٰذا ہم عرضی گزار کے ذریعہ آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ نروڈہ گاؤں کیس کے فیصلے کو خصوصی تفتیشی ٹیم، نروڈہ گاؤں کیس، حکومت کی جانب سے معزز گجرات ہائی کورٹ میں چیلنج کریں۔ اور کیس کے حتمی فیصلے تک نروڈہ گاؤں کیس کے گواہوں کو پولیس تحفظ جاری رکھا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.