ETV Bharat / state

Demand of Madrasa Board in Gujrat گجرات میں مدرسہ بورڈ کے قیام کا مطالبہ - Suba Khan demand Madrasa board In Gujarat

احمد آباد کے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے گجرات میں مدرسہ بورڈ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 22, 2023, 11:17 AM IST

گجرات میں مدرسہ بورڈ کے قیام کا مطالبہ

احمد آباد: گجرات میں بڑی تعداد میں مدارس موجود ہیں لیکن یہاں اب تک مدرسہ بورڈ نہیں بنایا گیا ہے۔ ریاست اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے اتر پردیش کے مدارس میں نیشنل کونسل آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی آر ٹی) کا نصاب نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مدارس میں بھی یونیفارم ڈریس کوڈ نافذ کیا جائے گا۔ اترپردیش مدرسہ بورڈ کو اس پر عمل کرنا ہوگا۔ اس فیصلے کا حضرت شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے استقبال کیا اور گجرات میں بھی مدرسہ بورڈ کے قیام کا مطالبہ کیا۔

حضرت شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے اتر پردیش کے مدارس میں این سی آر ٹی کا نصاب نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مدارس میں بھی یونیفارم ڈریس کوڈ نافذ کیا جائے، یہ بہت اچھی بات ہے کیونکہ کسی بھی اسکول میں جائیں تو سب کا یونیفارم ایک جیسا ہوتا ہے تو مدارس کے بچوں کا بھی ایک جیسا یونیفارم ہونا چاہیے اور جو نصاب بدلنے کی بات ہے وہ بھی ایک اچھی پہل ہے کہ ہمارے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ہر مسلمان کے ایک ہاتھ میں قرآن اور ایک ہاتھ میں کمپیوٹر ہونا چاہیے اور وہ کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طریقے سے یوپی اور بہار میں مدرسہ بورڈ چلتا ہے ویسے ہی گجرات میں بھی مدرسہ بورڈ کی تشکیل کی ضرورت ہے گجرات میں بڑی تعداد میں مدارس موجود ہیں لیکن اب تک مدرسہ بورڈ کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا ہے اب گجرات میں بھی مدرسہ بورڈ ہونا چاہیے صوبہ خان پٹھان نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ گجرات میں جلد از جلد مدرسہ بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائے اگر گجرات میں مدرسہ بورڈ قائم کیا جاتا ہے تو میں سب سے پہلے اس کا استقبال کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں : NCRT Syllabus In Madrasas اترپردیش کی طرح گجرات کے مدارس میں حکومت کا کوئی دخل نہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.