ETV Bharat / state

رام نومی پر فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف ڈی جی پی کو مکتوب - رام نومی پر فرقہ وارانہ تشدد

رام نومی پر گجرات میں ہونے والے تشدد پر جمعیت علمائے ہند کی گجرات اکائی نے ڈی جی پی کو خط لکھ کر فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے، مسجد اور درگاہ کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ Communal Violence on Rama Navami

جمعیت العلماء گجرات کے جنرل سکریٹری نثار احمد انصاری

author img

By

Published : Apr 12, 2022, 12:28 PM IST

گجرات میں رام نومی کے جلوس کے دوران تین مقامات پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے جس میں خاص طور سے ہمت نگر کے مختلف علاقوں میں شرپسندوں نے درگاہ و مساجد میں آگ زنی کی اور پتھراؤ کر کے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی، فی الحال حالات قابو میں ہیں۔ اس معاملے میں گجرات جمعیت العلماء کے جنرل سکریٹری نثار احمد انصاری نے گجرات ڈی جی پی کو ایک مکتوب لکھا ہے۔ Communal Violence in Gujarat

جمعیت العلماء گجرات کے جنرل سکریٹری نثار احمد انصاری

جمعیت العلماء گجرات کے جنرل سکریٹری نثار احمد انصاری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'رام نومی کے دن تین مقامات پر تشدد ہوئے جس میں درگاہوں، دوکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ ہمت نگر میں مسجد پر پتھر بازی کی گئی، مزار میں توڑ پھوڑ اور بے حرمتی کے بعد آگ لگائی گئی، مزار کی چادر جلا دی گئی اور مسلمانوں کی دوکانوں کو بھی نذر آتش کیا گیا، ایسے تین مقامات پر رام نومی کے دن فرقہ وارانہ تشدد ہوئے جس کی حقیقت جاننے کے لیے جمیعت العلما کا وفد کَل ہمت نگر جائے گا۔ نثار احمد انصاری نے مزید کہا کہ اس معاملے پر ہم نے گجرات کے ڈی جی پی کو ایک مکتوب بھیجا ہے کہ جو ہوا غلط ہوا ہے، ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ اصل گنہگاروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے نیز اس معاملے کی صحیح تفتیش کی جائے۔

واضح رہے گزشتہ روز رام نومی کے جلوس کے دوران گجرات کے کچھ شہروں میں پتھراؤ ہونے کے بعد ماحول کشیدہ ہو گیا تھا۔ ہمت نگر، دوارکا، کھمبات میں رام نومی کے جلوس کے دوران فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئی تھیں جس کے بعد ہجوم پر قابو پانے کے لیے پولیس نے ہمت نگر میں 150 سے زیادہ آنسو گیس گولے داغے، جس میں ایک ہلاک اور 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ آنند کے کھمبات اور سابر کانٹھا کے ہمت نگر میں جھڑپوں کے دوران تشدد بھڑک اٹھا تھا، تشدد کے بعد دونوں شہروں میں کشیدگی پھیل گئی تھی اور بہت سے مقامات پر دکانوں اور گاڑیوں کو آگ بھی لگائی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.