لکھیم پور تشدد معاملے پر جمعت العلماء ہند کی گجرات یونٹ نے سخت مذمت کی اور خاطیوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس تعلق سے جمعیت العلماء گجرات کے جنرل سکریٹری نثار احمد انصاری کہا کہ لکھیم پور کھیری میں 4 کسانوں سمیت 8 افراد کی موت ہوئی ہے، جمیعت نے ہمیشہ سے ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور آج بھی اس تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لکھیم پور میں جو بھی ہوا وہ ظلم کی انتہا ہے۔ جو کسان کئی مہینوں سے آندولن کر رہے ہیں ان پر اس طرح کی پر گاڑی چلانا وہ قابل مذمت ہے۔
نثار احمد انصاری نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے ظلم کو فروغ دیا جا رہا ہے اس میں انتظامیہ اور پولس کی جانب سے جو ایکشن لیا جانا چاہیے وہ نہیں لیا جا رہا ہے جو افسوسناک ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تفتیش ہونی چاہیے اور قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے ساتھ ہی ساتھ لواحقین کو معقول معاوضہ دیا جانا چاہیے۔