ETV Bharat / state

ہجومی تشدد کی چہار طرفہ تنقید جاری - ہجومی تشدد

جماعت اسلامی ہند گجرات یونٹ کے صدر نے جھارکھنڈ میں ہوئے ہجومی تشدد کے واقعے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

ہجومی تشدد کی چہار طرفہ تنقید جاری
author img

By

Published : Jun 26, 2019, 4:58 PM IST

جماعت اسلامی ہند گجرات یونٹ کے صدر شکیل احمد راجپوت نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پر ہجومی تشدد جیسے واقعات کو روکنے کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت جہاں ایک طرف 'سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواش' جیتنے کا دعویٰ کر رہی ہے، وہیں دوسری طرف ایک خاص مذہب کے ماننے والے لوگوں کو کبھی گائے کے نام پر کبھی جے شری رام کے نعرہ کے نام پر موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔

ہجومی تشدد کی چہار طرفہ تنقید جاری

انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر خاص طبقے کے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ بھارت جیسے سکیولر ملک کے لیے افسوسناک ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جھار کھنڈ میں تبریز نامی نوجوان کو ہجومی تشدد کا شکار بنا کر ہلاک کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.