اذان مسئلہ پر شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ مساجد میں اذان و لاؤڈ اسپیکر پر پابندی لگانا بے بنیادی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو صرف سیاسی مقاصد کے لیے اٹھایا جارہا ہے۔ پہلے رام مندر کو مسئلہ بنایا گیا تھا تاہم اب اذان کو ایشو بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے انتخابات کو نظر میں رکھتے ہوئے اس قسم کے ایشو کو اٹھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مندروں میں بھی لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ بھجن گائے جاتے اور آرتی کی جاتی ہے جب کہ اسے ایشو نہیں بنایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ مندروں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ Loudspeaker Row
یہ بھی پڑھیں:
صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ اذان سے تکلیف عام لوگوں کو نہیں ہے بلکہ اس طرح کے ایشو کے ذریعہ انتخابات میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ اذان دینے کو مسئلہ بنانے والوں پر کڑی تنقید کی۔