ETV Bharat / state

عیسی فاؤنڈیشن کی پہل، روزانہ 50 ہزار افراد میں مفت کھانا تقسیم - یسی فاؤنڈیشن ایجوکیشن انڈیا پبلک ٹرسٹ اور فیضان القرآن اسکول

لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں پوری دنیا پریشان حال نظر آرہی ہے وہیں دوسری جانب احمدآباد میں ضرورتمندوں کو مفت میں کھانا پہنچانے کا کام عیسی فاؤنڈیشن ایجوکیشن انڈیا پبلک ٹرسٹ اور فیضان القرآن اسکول کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

gujarat
gujarat
author img

By

Published : Apr 5, 2020, 5:41 PM IST

لاک ڈاؤن کے پیش نظر بہت سے شہر کے بہت سے لوگ بھوکے سو جارہے ہیں اور بہت سے لوگوں کے پاس کھانا بنانے یا خریدنے کے لیے پیسے بھی نہیں ہے ایسے میں احمد آباد کے سرس پور علاقے میں موجود فیضان القرآن اسکول میں روزانہ دس ہزار لوگوں کے لیے کھانا بنایا جارہا ہے اور احمد آباد کے مختلف علاقوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

رضاکار فوڈ پیکٹ بناتے ہوئے
رضاکار فوڈ پیکٹ بناتے ہوئے

احمدآباد کی گھنی آبادی کے پیش نظر عیسی فاؤنڈیشن نے احمد آباد کے چار مختلف علاقوں میں مفت کھانا تقسیم کرنے کے لیے انتظام کیا ہے جس کے لیے سرس پور اور جوہا پورا، وٹوہ اور دانی لمڈا جیسے علاقوں میں میں باورچی خانے بنائے گئے ہیں۔

جہاں ہر ٹائم پانچ ہزار سے زیادہ لوگوں کا کھانا بنایا جارہا ہے یعنی ایک دن میں احمدآباد میں عیسی فاؤنڈیشن کی جانب سے پچاس ہزار سے زیادہ لوگوں کا کھانا بنایا جارہا ہے اور فوڈ پیکٹ کے ذریعے ِاسے احمدآباد کے ہر علاقے میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

رضار گاڑیوں میں فوڈ پیکٹ لے جاتے ہوئے
رضار گاڑیوں میں فوڈ پیکٹ لے جاتے ہوئے

کھانا پکانے کے لیے بھی یہاں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، ہاتھوں سے روٹی بنانے کی بجائے چپاتی میکنگ مشین کا استعمال کیا جارہا ہے جس میں ایک گھنٹے میں تقریباً ایک ہزار روٹی بن کر تیار ہو رہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں رضاکار تمام کھانے کو پیک کر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے کمر بستہ ہیں اور ساتھ ہی پولیس کا بھی انہیں کافی اچھا سپورٹ مل رہا ہے۔

روزانہ 50 ہزار افراد میں مفت کھانا تقسیم

اس تعلق سے فاؤنڈیشن کے سیکرٹری سعید احمد نے کہا کہ 'ہمارا مقصد ہے کہ لاک ڈاون کے دوران احمد آباد کا کوئی بھی شخص بھوکا نہ رہے اور کسی کو بھی بغیر کھائے سونا پڑے اس کے لیے ہم نے ہر علاقے میں فوڈ پیکٹ پہنچانے کا انتظام کیا ہے جس کی وجہ سے احمد آباد کے پچاس ہزار لوگوں کو کھانا مل پارہا ہے اور ہماری اس پہل سے لوگ کافی خوش نظر آ رہے ہیں'۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے احمد آباد کا فیضان القرآن اسکول بند ہے جس کا استعمال اب غریب اور ضرورت مند لوگوں تک کھانا پہنچانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ عیسی فاؤنڈیشن کی یہ پہل واقعی قابل تعریف ہے جس کی وجہ سے شہر کے ہزاروں افراد کو بھوکا نہیں سونا پڑرہا ہے۔

فیضان اسکول

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.