احمد آباد: گجرات میں پہلی مرتبہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا رہی ہے۔ اسدالدین اویسی نے حال ہی میں ٹویٹ کر کے باپو نگر سیٹ کے امیدوار کے نام کا اعلان کیا۔ جس میں لکھا کہ بابو نگر 49 اسمبلی حلقے میں شاہ نواز خان پٹھان کو ایم آئی ایم کا امیدوار منتخب کیا جارہا ہے۔ باپو نگر اسمبلی حلقہ سے ایم آئی ایم کے امیدوار شاہ نواز خان نے ای ٹی وی نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اسد الدین اویسی اور صابر کابلی والا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اور ایک بڑی ذمہ داری مجھے سونپی میں اس پر کھرا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ Gujarat Assembly Elections
انہوں نے کہا کہ احمدآباد کے باپو نگر علاقے کے بہت سارے مسائل ہیں۔ کئی سالوں سے یہاں کانگریس کے کارپوریٹر رہے ہیں اور موجودہ رکن اسمبلی بھی کانگریس سے ہیں لیکن جس طریقے سے کام ہونا چاہیے تھا اس طریقے سے کام نہیں ہوا ہے مسلمانوں کے مسائل پر بھی کانگریس کبھی کہیں نظر نہیں آئیں ان تمام مسئلے کو دیکھتے ہوئے اسدالدین اویسی نے میرا انتخاب کیا ہے اور اس الیکشن میں کامیاب حاصل کرنے کے لیے میں ہر ممکن کوشش کروں گا۔ Interview with MIM candidate Shah Nawaz Khan
یہ بھی پڑھیں : Gujarat Assembly Elections کانگریس کا دریاپور اسمبلی حلقہ پر اپنا دبدبہ برقرار رکھنا کتنا مشکل ۔۔۔؟
شاہ نواز خان نے کہا کہ باپونگر اسمبلی حلقے میں لوگ کانگریس کے رکن اسمبلی سے ناراض ہیں کیوں کہ لاک ڈاون، سی اے اے، این آرسی کے احتجاجی مظاہرے ہوئے وہاں پر وہ نظر نہیں آئیں جب لوگوں کو ان کی ضرورت تھی تب وہ حاضر نہیں رہے تو لوگ ان سے ناراض نظر آرہے ہیں۔ Gujarat Assembly Elections
انہوں نے کہا کہ ہم صرف مسلمانوں کے لیے کام نہیں کریں گے بلکہ کہ دلت اور دیگر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔ ہم نے گذشتہ کئی دنوں میں باپونگر اسمبلی حلقے میں بہت سارے کام کیے ہیں جسے لوگوں نے دیکھا اور سراہا بھی ہے اور یہاں کے لوگ کانگریس سے ناراض ہیں اور وہ تبدیلی چاہتے ہیں ۔ ہم الیکشن لڑیں گے اور انشاء اللہ جیت کر دکھائیں گے۔ Interview with MIM candidate Shah Nawaz Khan