ETV Bharat / state

کورونا واریئرس کو ائیر فورس کی سلامی - گجرات کے شہر احمد آباد میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے سول اسپتال

گجرات کے شہر احمد آباد میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے سول اسپتال اور بی جے میڈیکل کالج میں ایئر فورس نے پھول نچھاور کر کورونا واریئرس کو سلامی دی۔

کورونا واریئرس کو ائیر فورس کی سلامی
کورونا واریئرس کو ائیر فورس کی سلامی
author img

By

Published : May 3, 2020, 12:53 PM IST

آج صبح بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے احمدآباد میں موجود ایشیاء کے سب سے بڑے سول اسپتال اور ایس وی پی اسپتال پر پھول نچھاور کر کورونا واریئرس کی خدمات کی ستائش کی۔

ایسے میں ایک دلچسپ نظارہ دیکھنے ملا کیونکہ یہاں اوپر سے پھولوں کی بارش اور زمین پر سارے جہاں سے اچھا ۔۔ہندوستان ہمارا ... کی دھن بجائی جا رہی تھیں۔

دراصل احمدآباد کے سول اسپتال کے احاطے میں واقع 1200 بیڈ پر مشتمل کووِڈ-19 اسپتال اور ایس وی پی اسپتال میں کورونا وائرس کے متعدد مریض زیر علاج ہیں۔

کورونا واریئرس کو ائیر فورس کی سلامی

واضح رہے کہ بہت سارے ڈاکٹر، نرسنگ عملہ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ملازمین ان کورونا متاثر مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے گذشتہ کئی دنوں سے کام کر رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ان کی خدمات کے اعزاز میں بھارتی فضائیہ نے احمدآباد میں پھولوں کی بارش کر ان کی خدمت کے جذبہ کو سلام کیا۔

اس موقع پر کورونا کے خلاف مقابلہ کرنے والے میڈیکل اسٹاف اور نرسوں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا تاہم بھارتی فضائیہ نے پورے ملک کی عوام کی جانب سے تمام کورونا واریئرس کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور ان کے حوصلے بلند کیے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.