ETV Bharat / state

Sultan Ahmed Institute گجرات میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری میں سلطان احمد انسٹی ٹیوٹ آف سول سروسز کا اہم رول - سلطان احمد انسٹی ٹیوٹ آف سول سروسز

ریاست گجرات کے احمدآباد میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے سلطان احمد انسٹی ٹیوٹ آف سول سروسز قائم کیا گیا ہے۔ 2 اکتوبر 2022 کو سلطان احمد انسٹی ٹیوٹ آف سیول سروس نام کی تنظیم کی شروعات کی گئی جس میں فی الحال کافی بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ Important role of Sultan Ahmed Institute of Civil Services

سلطان احمد انسٹی ٹیوٹ آف سول سروسز کا اہم رول

author img

By

Published : May 21, 2023, 6:24 PM IST

Updated : May 23, 2023, 11:38 AM IST

گجرات میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری میں سلطان احمد انسٹی ٹیوٹ آف سول سروسز کا اہم رول

احمدآباد: آج کے زمانے میں سرکاری نوکری حاصل کرنا اور سرکاری افسر بننا بہت ہی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اس مشکل کو آسان کرنے کے لیے سلطان احمد انسٹی ٹیوٹ آف سول سروسز (SICSA) کی شروعات احمدآباد سنی مسلم وقف کمیٹی سلطان احمد مسلم یتیم خانے میں کی گئی ہے۔ سلطان احمد انسٹیٹیوٹ آف سیول سروس کے دو طلبا جی پی ایس سی پریلمس کے امتحان میں کامیابی بھی ہوئے ہیں۔ دراصل آج کے چلینجگ دور میں کمپیٹیشن بڑھتا جا رہا ہے اور نوکری ملنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ایسے میں 2004 سے گجرات کے کچھ آئی ایس، آئی پی ایس افسران نے سوچا کہ ہم بچوں کو جی پی ایس سی اور یو پی ایس سی کی تعلیم دینا شروع کریں اور ایک گروپ بنا کر زیادہ سے زیادہ طلبا کو اعلی مقام تک پہچانے میں مدد کریں۔ تب انہوں یہ کام چھوٹے پیمانے پر شروع کیا اور بہت سے بچوں کی تیاریاں شروع کی اس کے بعد 2022 میں سلطان احمد مسلم یتیم خانے میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے باقاعدہ کلاس شروع کی گئی جس کا نام سلطان احمد انسٹی ٹیوٹ آف سول سروسز احمدآباد رکھا گیا۔

اس تعلق سے ریٹائرڈ ائی پی ایس آفیسر محمد حبیب نرماوالا صاحب نے بتایا کہ ہمارے قوم کے جو بچے ہیں وہ جی پی ایس سی، یو پی ایس سی اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات میں پاس ہو کر آئی ایس اور آئی پی ایس آفیسر بنے سرکاری نوکری حاصل کر سکیں اس مقصد کے تحت ہم نے sicsa نام کی تنظیم کی شروعات 2 اکتوبر 2022 کو کی تھی ۔جس میں فی الحال کافی بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ وہیں سید مختار احمد سکشا اکیڈمک مینٹر نے کہا کہ فی الحال اس ادارے ہمارے پاس کل 45 طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ہمارے قوم کی 35 بیٹیاں بھی یہاں مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے ٹرینگ لے رہی ہیں یہاں 11 مہینے کا کورس کرایا جاتا ہے ابھی امتحان آنا باقی ہیں لیکن اسی دوران دو بچوں نے جی پی ایس سی پریلمس میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ جوب بھی کر رہے ہیں ۔

سکشا تنظیم میں داخل لینے کے لیے بھی ایک امتحان دینا پڑتا ہے اور اس میں جو طلبا پاس ہوتے ہیں انہیں یہاں مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیاریاں کرائی جاتی ہیں اور اس ادارے سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے بچوں میں کافی دلچسپی دیکھی جاتی ہے کیوں مقابلہ جاتی امتحانات کی فیس جو لاکھوں روپے ہوتی ہے وہ فیس یہاں صرف دس ہزار روپے ہی ہوتی ہے جس سے غریب گھر کے طلبا اپنا آئی ایس اور آئی پی ایس بننے کا خواب آسانی سے پورا کر سکتے ہیں ۔اور یہاں صرف احمدآباد میں ہی نہیں بلکہ دوسرے اضلاع کے طلبا بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور کچھ لڑکیاں تو سلطان احمد کے گرلز یتیم خانے میں رہ کر بھی اس ادارے سے تعلیم حاصل کر رہی ہیں ۔

اس تعلق سے سکسا میں تعلیم حاصل کرنے والی ویجاپور مہسانہ کی معینہ بیلم نے کہا کہ میں نے بی ایس سی ،ایم ایس سی مکمل کرنے کے بعد سوچا کہ اب مجھے سول سروسز کا امتحان دینا ہے جس کے لیے میں نے بہت سی کوچنگ جوئین کی اس کے بعد مجھے سکسا کا پتا چلا اور میں نے یہاں کے سید سر سے بات چیت کر اس کلاس کو میں داخلہ لیا اور ہمیں یہاں بہت ہی بہترین طریقے سے تربیت دی جا رہی ہے میں بہت محنت کر رہی ہوں اور میں آئی ایس آفیسر بننا چاہتی ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں مقابلہ جاتی امتحانات میں پاس ہونگی اور آئی ایس آفیسر بنوگی۔ اس کلاس کے لیے سکسا ٹوکن فیس لیتی ہے جو صرف دس ہزار روپے ہیں کیونکہ آج کے دور میں ایجوکیشن بھی بزنس بنیا جا رہا ہے اور مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے طلبا سے بے تحاشہ فیس وصولی جا رہی ہے جو ایک غریب بچہ سے نہیں سکتا نہ ہی مڈل کلاس کے لوگ اسے افورڈ کر سکتے ہیں اس لیے یہاں پر با آسانی احمدآباد اور دیگر اضلاع کے طلبا تعلیم حاصل کرنے آ رہے ہیں اس میں سے فی الحال دو بچے جی پی ایس سی پریلمس میں بھی کامیاب ہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Shiksha Institute in Ahmedabad احمدآباد میں سلطان احمد انسٹیٹیوٹ آف سیول سروسز کا افتتاح کیا گیا

اس تعلق سے غلام مصطفیٰ خان ریٹائرڈ اسپیپہ کے آفیسر نے کہا کہ ہم سماج کے زیادہ سے زیادہ بچوں کو سرکاری افسر بنا چاہتے ہیں اس لیے ہم فیس میں زیادہ اچھی تعلیم دینے کی کوشش کر رہے ہیں مہینہ کے ایک ہزار فیس میں ہم پورا سال بچوں کو کورس کرا رہے ہیں اور ایک سال کے دوران کافی اچھا رپونس بھی دیکھنے ملا۔ وہیں جی پی ایس سی پریلمس میں کامباب ہونے والے محمد سکلیں نقوی میں کامیاب ہونے والے طالب علم نے کہا کہ مجھے جی پی ایس سی پاس کرنے کے لیے اس کلاس کے ایک سر سے رابطہ ہوا اور کلاس جوئن کی میں نے محنت کی اور اب میں پریلمس میں پاس ہوگیا ہوں 196 میرے مارکس آے اور اب میں گورمنٹ جوب کر رہا اور اب میں یو ایس سی کلئیر کرنا چاہتا ہوں۔

اس ادارے کی کامیابی کو دیکھ کر دوسرے اضلاع میں اس طرح کی کلاسز شروع کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جس میں اب گریجویٹ امیدواروں میں سے 2023-24 کی تربیت کے لیے 2024-25 کے امتحان کی تیاری کرنے کے لیے احمد آباد اور وڈودرا میں سول سروس کے امتحان کے لیے جون جولائی کے مہینے میں 150 طلباء کی آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی جائیں گی جس کے لیے 200 نمبروں کے متعدد انتخابی سوالات دیے جائیں گے جو طلبہ اس امتحان میں پاس ہوگا اسے سے احمد آباد اور وڈودرا کی کلاس میں میں مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیار کیا جائے گا اس انسٹیٹیوٹ میں آئی اے ایس، آئی پی ایس،آئی ایف ایس، جی اے ایس، جی سی ایس کے افسران بچوں کو تعلیم دیتے ہیں اور ان کی رہنمائی کر کے طلبا کو سرکاری افسر بنانے جانے کے لیے تیار کرتے ہیں۔ سکسا کی یہ پہل نے آج سماج میں نئی روشنی کی کرن پیدا کی ہے اور ایک غریب بچے کو بھی اڑان بھرنے کے لیے راغب کیا ہے۔

Last Updated : May 23, 2023, 11:38 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.