ETV Bharat / state

وزیر داخلہ کی صحت سے متعلق افواہ پھیلانے والے گرفتار

author img

By

Published : May 10, 2020, 2:25 PM IST

ریاست گجرات کے ضلع احمد آباد میں پولیس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے نام پر جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ بنا کر ان کی صحت کے بارے میں افواہ پھیلانے کے الزام میں چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کمشنر اجے تومر
پولیس کمشنر اجے تومر

اس سے قبل امت شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق افواہوں کو پھیلانا سراسر غلط ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں مکمل طور پر صحتمند ہوں اور مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے۔

اس سلسلے میں پولیس کمشنر اجے تومر نے بتایا کہ مقامی کرائم برانچ نے امت شاہ کی صحت سے متعلق غلط خبر پھیلانے پر چار افراد کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس کمشنر اجے تومر

تومر نے بتایا کہ شاہ کے نام پر جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ وہ ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں، جس کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی تھی۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان کو احمد آباد اور بھاون نگر سے حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس معاملے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66 (سی) اور 66 (ڈی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ کی صحت سے متعلق افواہ پھیلانے والوں کی شناخت فیروز خان، سرفراز، سجاد علی، سراج حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.