ETV Bharat / state

گجرات کے آنند میں ہندوؤں کا مسلمان کے ریستوران کھولنے پر احتجاج

گجرات کے آنند شہر میں ایک ہندو انتہا پسند ہجوم نے ایک مسلم ریستوران کو کھولنے کی مخالفت کی۔ اس دوران شرپسندوں نے متنازعہ نعرے لگائے۔ اس کا ویڈیو سوشل میں وائرل ہورہا ہے۔

گجرات کے آنند میں ہندووں کا مسلمان کے ریستوران کھولنے پر احتجاج

author img

By

Published : Oct 27, 2021, 3:57 PM IST

ریاست گجرات میں ہجومی تشدد کے معاملوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، پھر ایک بار ایسا ہی معاملہ گجرات کے شہر آنند میں پیش آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

ہندوؤں کا مسلمان کے ریستوران کھولنے پر احتجاج

دراصل دو روز قبل گجرات کے آنند شہر میں ایک ہندو انتہا پسند ہجوم نے ایک مسلم شخص کے ریستوران کھولنے پر مخالفت کی۔ اس دوران شرپسندوں نے 'ہندوستان میں رہنا ہوگا، تو جے شری رام کہنا ہوگا' جیسے متنازعہ نعرے لگائے۔ اس کا ویڈیو سوشل میں خوب وائرل ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:Mob Lynching: احمدآباد میں مدرسہ کے طالب علم ہجومی تشدد کے شکار

اس معاملے پر آنند کے علمائے دین اور سماجی کارکنان نے آنند کے ضلع کلکٹر کو میمورنڈم دیتے ہوئے اس معاملے کی سخت مخالفت کی اور مسلمانوں کے ساتھ ہورہے ظلم کی مذمت کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان غیر سماجی عناصر کو سزا دی جائے اور اگر اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو گجرات ہائی کورٹ میں اس معاملے پر پی آئی ایل داخل کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.