احمد آباد میں واقع حضرت شاہ عالم Shah Alam Dargah کی درگاہ قومی اتحاد کی علامت کے لیے مشہور ہے جہاں ہر مذہب و فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد درگاہ میں حاضری دے کر اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ ٹھیک اسی طرح آج ہندو عقیدت مندوں نے درگاہ میں حاضری دے کر عقیدت کا اظہار کیا، چادر چڑھائی اور شاہ عالم Hindu Devotees Offer Qawwali کی شان میں قوالی پیش کی۔'
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے شاہ عالم درگاہ Shah Alam Dargah کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ ہر ہفتے حضرت شاہ عالم سرکار میں ہندو مذاہب کے لوگ بھی بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ تاہم دیڑھ سو برس بعد اب ایک بار پھر حضرت شاہ عالم درگاہ میں ہندو سادھوون نے محفل قوالی کا اہتمام کیا جہاں ہندو مسلم دونوں مذاہب کے لوگ حاضر رہے اور حضرت شاہ عالم سرکار کی شان میں قوالی پیش کی گئی۔ ہم نے قومی اتحاد کا پیغام دینے کی کوشش کی۔ '
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال جس طریقے سے مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم ہو رہے ہیں۔ ایسے میں ہم دربار شاہ عالم سے دعائیں کی کہ یہ ظلم و ستم بند ہوں۔ لوگ اتحاد و بھائی چارے کے ساتھ رہیں۔'
مزید پڑھیں: