ETV Bharat / state

Medical Camp ہیلتھی انڈیا کلینک کے زیراہتمام مفت میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 19, 2023, 3:48 PM IST

احمدآباد کے سرخیز علاقے میں"ہیلتھی انڈیا کلینک"کے ذریعہ ایک مفت میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ملٹی اسپیشلٹی ڈاکٹروں کے ذریعہ مختلف بیماریوں کی مفت تشخیص کی گئی۔

ہیلتھی انڈیا کلینک کے زیر اہتمام مفت میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد

احمدآباد: ریاست گجرات کے احمد آباد میں ہیلتھی انڈیا کلینک" کے فاونڈر شاہنواز نےکہا کہ آج ایک مفت میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا.اس کیمپ میں ملٹی اسپیشلٹی ڈاکٹروں کے ذریعہ مختلف بیماریوں کی مفت تشخیص کی گئی۔

خاص طور پر بچوں کے سپر اسپیشلسٹ ڈاکٹر سنان صاحب شیخ (اطفال کے ماہر)، جلد کے ماہر ڈاکٹر سجاد وہرہ، ڈینٹسٹ عتیکا بین منصوری، ڈاکٹر مصباح شاہروی (فزیو تھراپسٹ) اور ڈاکٹر عطیہ شیخ موجود تھیں۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں ماہر ڈاکٹرز کی خدمات سے فائدہ اٹھایا۔ عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی وجہ سے کیمپ کو کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:AIMIM Ahmedabad احمدآباد میں انہدامی کارروائی کے خلاف مجلس کا احتجاج

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 70 فیصد سے زیادہ لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں لیکن انہیں کچھ پتا ہی نہیں چلتا۔جب بیماری خطرناک شکل اختیار کرلیتی ہے اس وقت پریشانی بڑھ جاتی ہے۔لوگوں سے اپیل کرنا چاہوں گا کہ وہ اپنے اس پاس رہنے والے مریضوں کے علاج کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے غریب لوگوں کے علاج کے لئے مختلف منصوبے چلائے جاتے ہیں لیکن لاعلمی کے سبب وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا پارہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے سرکاری اسکیمات سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.