ETV Bharat / state

Haj 2023 روانگی سے 48 گھنٹے قبل گجرات حج کمیٹی میں رپورٹنگ لازمی

گجرات حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کو گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔ اس گائیڈ لائن میں بتایا گیا ہے کہ فلائٹ کی تاریخ سے دو دن قبل یعنی 48 گھنٹے پہلے گجرات حج کمیٹی میں رپورٹنگ کے لئے عازمین حج کا آنا لازمی ہے۔

روانگی سے 48 گھنٹے قبل گجرات حج کمیٹی میں رپورٹنگ لازمی

author img

By

Published : Jun 1, 2023, 7:45 PM IST

احمدآباد: ریاست گجرات کے احمدآباد ایئرپورٹ سے عازمین حج کے لئے چار جون سے پروازیں شروع ہوگی۔ ایسے میں فلائٹ کی تاریخ کے دو روز قبل عازمین حج کو گجرات حج کمیٹی میں رپورٹنگ کرنے کی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔ یہ گائیڈ لائن گجرات حج کمیٹی کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ اس تعلق سے گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے بتایا کہ گجرات سے اس سال ہزار عازمین سفر حج پر جانے والے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گجرات کے عازمین حج کی فلائٹ چار جون سے شروع ہوگی اور ہر دن دو فلائٹ احمدآباد سے جدہ کے لئے روانہ ہوگی، جس میں ساڑھے تین سو کے قریب عازمین جائیں گے۔ عازمین حج کو ایئر پورٹ پہنچے سے قبل کچھ گائیڈ لائن پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ فلائٹ کی تاریخ سے دو دن قبل یعنی 48 گھنٹے پہلے گجرات حج کمیٹی میں رپورٹنگ کے لئے عازمین حج کا آنا لازمی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عازمین کو اپنے ساتھ دستاویزات لانا ضروری ہے اور اپنے دستاویزات کو چیک کرانا ضروری ہے۔ پاسپورٹ، ویزا، ٹکٹ، بیگ، پے سلیپ، آئی ڈی کارڈ، بیگ ٹیگ، بورڈنگ پاس سمیت دیگر دستاویزات عازمین کو چیک کرا کر حاصل کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عازمین کو ایئر پورٹ، فلائٹ کے وقت سے 5 گھنٹے قبل پہچنا لازمی ہے۔ حج ہاؤس سے دستیاب ہوئے دستاویزات اور کووڈ 19 کی دو ڈوس ویکسنیشن کی سرٹیفیکٹ، ہیلتھ کارڈ اور ریال یا کیش روپے ساتھ میں لانا ہوگا۔ اس تعلق سے حج کمیٹی آف انڈیا اور گجرات حج کمیٹی سے رابطے میں رہنے کی گائیڈ لائن دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Haj Training Camp in Jaipur جے پور میں عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.