ETV Bharat / state

گجرات وقف بورڈ کا انتخابی معاملہ عدالت پہنچا

گجرات وقف بورڈ ہمیشہ سے کسی نہ کسی معاملے کو لے کر سرخیوں میں رہا ہے۔ ایسے میں اب گجرات وقف بورڈ کا انتخابی معاملہ گجرات ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے۔

author img

By

Published : Jul 11, 2019, 3:20 PM IST

گجرات وقف بورڈ کا انتخابی معاملہ عدالت پہنچا، متعلقہ تصویر

دراصل دو سال قبل گجرات وقف بورڈ کے 10 اراکین کی تقرری غیر قانونی طریقے سے بغیر الیکشن کے کی گئی تھی۔
جس کے خلاف گجرات ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل کی گئی اس معاملے کو لے کر گجرات ہائی کورٹ نے گذشتہ دنوں سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے معاملے کا جواب طلب کیا ہے۔تاہم اس معاملے پر اگلی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔

گجرات وقف بورڈ کا انتخابی معاملہ عدالت پہنچا، متعلقہ ویڈیو
گجرات وقف بورڈ کا الیکشن کرانے کے تعلق سے گجرات ہائی کورٹ کے وکیل اور اس معاملے کے عرضی گذار اقبال شیخ نے کہا کہ گجرات وقف بورڈ کا الیکشن کبھی نہیں ہوا۔ 2016 میں کے پہلے بھی بغیر الیکشن کے وقف بورڈ کی باڈی کام کر رہی تھی۔اسی لئے ہم نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا کہ وقف بورڈ ایکٹ کے مطابق گجرات وقف بورڈ کی تقرری عمل میں آنا چاہئے۔انہوں نے کہا 2016 میں وقف بورڈ کے میعاد ختم ہونے کے باوجود نیا بوڈی تشکیل نہیں ہورہی تھی اس پر ہم نے گجرات ہائی کورٹ میں وقف بورڈ کی باڈی تشکیل دینے کے لئے پیٹیشن داخل کی تھی اس پر ایک مدت کے دوران باڈی تشکیل کرنے کا ریاستی حکومت نے یقین دہانی کی تھی لیکن اس کے برخلاف وقف باڈی تشکیل نہ ہونے پر ہم نے دوبارہ کنٹیمپ پیٹیشن فائل کی۔ اس کنٹیمپ پیٹیش کے جواب میں ریاستی حکومت نے کہا کہ ہم کچھ دنوں میں وقف باڈی بنا دیں گے اور جلد بازی میں گجرات وقف بورڈ کی نئی باڈی تشکیل دی گئی انہوں نے کہا یہ نئی باڈی وقف بورڈ ایکٹ کے قانون شیکسن 14کے پرویزن کے خلاف بنا ہے۔اقبال شیخ کا مطالبہ ہے کہ اس گجرات وقف بورڈ کی بوڈی غیر قانونی طریقے سے بنی ہے اس لئے اس باڈی کو ہٹا کر دوسری باڈی بنانے کے لئے وقف بورڈ کا الیکشن کیا جائے اور نیا وقف بورڈ تشکیل دیا جائے۔ایسے میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ گجرات ہائی کورٹ کے سوال کا جواب ریاستی حکومت کس طرح دیتی ہے اور جاری وقف بوڈی معطل ہو کر دوسری باڈی وقف بوڈی کا کب بنے گی اور کب وقف بورڈ کے ممبران کا الیکشن کرکے تقرری کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.