گجرات میں عالمی وبا کورونا کے معاملات میں رفتہ رفتہ کمی آرہی ہے جو کہ ایک قابل اطمینان بات ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں تاحال کورونا وائرس سے 4300 سے ز ائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ گجرات میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے چار افراد ہلاک ہوے ہیں۔ وہیں، 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 583 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 253742 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا سےصحتیاب ہونے والوں کی تعداد 242164 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 792 افراد کو ہاسپیٹل سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 7226 معاملے ایکٹیو ہیں۔ ان میں سے 56 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں، 7170 افراد کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
محکمہء صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں111، سورت میں 85، وڈودرا میں 81، گاندھی نگر میں 8، بھاونگر میں 9، بناس کانٹھامیں 5، راجکوٹ میں 66، سریندر نگر میں 5، پاٹن میں 2، امریلی میں 10، جام نگر میں 5، مہسانہ میں 12 اور کچھ میں 12 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔