احمدآباد: ریاست گجرات کے احمد آباد میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ لوگوں کی پریشانیوں میں زضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ احمدآباد ائیر پورٹ پر بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے مسافروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق احمد آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 14 جولائی سے 2 اگست تک حاجیوں کے قافلے کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان ریاست گجرات کے ضلع احمدآباد سمیت مختلف اضلاع میں ان دنوں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے دوسرے مسافروں کے ساتھ ساتھ حاجیوں کو بھی دقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایسے میں احمد آباد ایئرپورٹ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہوائی اڈے کے ارد گرد شدید بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے ہم تمام مسافروں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے اپنی متعلقہ ایئر لائنز چیک کریں۔ مسافروں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ائیرپورٹ کی سہولت پر پارکنگ سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: HC on Sabarmati Redevelopment سابرمتی آشرم کے ری ڈیولمپنٹ کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت
واضح رہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی موسلادھار بارش نے پورے گجرات میں سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے۔گزشتہ روز جنوبی گجرات اور سوراشٹر کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش کے سبب بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا جس کی وجہ ست سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔