گجرات حکومت نے ریاست میں گجراتی زبان کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ گجرات کے تمام سرکاری دفاتر، کیمپس اور عوامی مقامات پر تحریری طور پر گجراتی زبان کا استعمال لازمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Gujarati language compulsory in Govt Office
احمدآباد میونسپل کمیشنر لوچن سہرا نے ایک سرکلر جاری کیا جس میں تمام میونسپل کارپوریشن کے کمشنرز کو اس معاملے پر عمل درآمد کرنے کے اطلاع دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ نجی ملکیتی، سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر گجراتی زبان میں لکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔' New Circular from Ahmedabad Municipal Commissioner
اس تعلق سے احمدآباد میونسپل کمشنر لوچن سہرا نے ایک سرکلر میں کہا کہ 'تمام ڈپٹی میونسپل کمشنر، زونل آفسر، چیف افسران کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احمد آباد میں گجراتی زبان کے وسیع پیمانے پر استعمال کے انتظامات کرنے کے لیے اپنے محکمے کے متعلقہ افسران اور ملازمین کو نوٹس دیں اور ایک کاپی نوٹس بورڈ پر شائع کریں۔'
یہ بھی پڑھیں: Mamata Banerjee did nothing for Muslims: ممتا بنرجی نے مسلمانوں اور اردو کے لیے کچھ نہیں کیا
احمدآباد میونسپل کمشنر لوچن سہرا نے ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'گجرات حکومت کے دفاتر اور عوامی مقامات پر انگریزی ہندی کے ساتھ گجراتی زبان کا استعمال لازمی قرار دیا جائے۔' Lochan Sehra on Gujarati Language