ETV Bharat / state

گجرات: آخر ایوان اسمبلی سے کانگریس ایم ایل اے کو کیوں نکالا گیا؟

گجرات اسمبلی اسپیکر راجیندر تریویدی نے اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن اسمبلی کو ٹی شرٹ پہن کر اسمبلی میں آنے کے سبب ایوان سے باہر کردیا۔

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 10:31 PM IST

Congress
Congress

گجرات کے سومناتھ حلقہ اسمبلی سے کانگریس رکن اسمبلی وِمل چوڑاسما کو ایوان کے سارجنٹ نے اسمبلی اسپیکر کی ہدایت پر باہرنکال دیا۔

اسپیکر راجیندر تریویدی نے کہا کہ انہوں نے وِمل چوڑاسما کو موجودہ بجٹ اجلاس میں پہلے بھی اس طرح سے ایوان میں نہیں آنے دیا اور ایوان میں لباس کے وقار کوقائم رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

دوسری جانب چوڑاسما نے اسمبلی اسپیکر پر دوہرے اور من مانا رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ایک وزیر جئیش رادڑیا بھی ٹی شرٹ پہن کر ایوان میں آتے ہیں لیکن ان پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایوان میں ٹی شرٹ پہننے پر رکاوٹ کا کوئی ضابطہ نہیں ہے اور وہ خود گزشتہ تین برسوں میں کئی مرتبہ ٹی شرٹ پہن کر ایوان میں آچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.