گجرات دورے کے دوران درخشاں انداربی Darakhshan Andrabi نے ای ٹی وی بھارت گفتگو کے دوران گجرات دورے کی روداد بیان کی۔
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ گجرات دورے پر یہ بات دیکھنے کو ملی کہ یہاں کا وقف بورڈ اپنے طریقے سے بہت اچھا کام کر رہا ہے۔ اس دورے کے دوران ہم مساجد میں بھی گئے۔ گجرات ایک تاریخی شہر ہے اور ہر مسجد ایک تاریخ رکھتی ہے اور اس تاریخ کو زندہ رکھنے کے لئے وقف بورڈ انتھک محنت کر رہا ہے۔
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ سینٹرل وقف کونسل کا مقصد یہی ہے کہ وقف املاک کی دیکھ ریکھ صحیح طریقے سے ہو کیونکہ یہ ہمارا اثاثہ ہے۔ گجرات میں بھی وقف کونسل ڈیولمپنٹ کا کام کرے گی۔