گجرات کے محکمہ اطلاعات کے مطابق کووڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کو ویڈیو کالنگ کی سہولیات اس لیے دستیاب کرائی گئی ہے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ سے جڑے رہیں۔
ثمینہ شیخ نامی ایک مریضہ نے بتایا کہ 'مریض ویڈیو کالنگ کی سہولیات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ہمیں یہاں اچھی سہولیات مل رہی ہیں۔ میں یہاں پر تین روز سے ہوں اور میرا اچھے سے علاج کیا جا رہا ہے۔ ہر چیز وقت پر ہو رہی ہے جیسے کھانا اور دوائیں وقت پر دی جا رہی ہیں۔ ہم ویڈیو کال کے ذریعے روزانہ اپنے اہل خانہ سے بات کرتے ہیں۔ اسٹاف بہت ہی مدد گار ہے۔'
دیگر ایک مریضہ ہیما پنت نے بتایا کہ 'وہ ہمیں وقت وقت سے دوا دے رہے ہیں۔ میرا ایک بچہ امریکہ میں ہے اور ایک بچہ بنگلور میں ہے۔ شروع میں وہ پریشان تھے چونکہ وہ مجھ کو دیکھ نہیں سکے تھے لیکن اب ہم ویڈیو کالنگ کے ذریعے بات کرتے ہیں۔'
مرکزی وزارت صحت کے مطابق گجرات میں کووڈ 19 کے کل مریضوں کی تعداد 5428 ہوگئی ہے۔ اب تک 1042 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے جبکہ ریاست میں مجموعی طور پر 290 افراد کی موت ہوئی ہے۔