ETV Bharat / state

گجرات اردو ساہتیہ اکادمی کا 6 ادبا و شعرا کو انعامات سے نوازنے کا اعلان

author img

By

Published : Oct 29, 2021, 5:48 PM IST

گجرات اردو ساہتیہ اکادمی نے گجرات کے اردو شعراء و ادبا کو بہترین تصانیف کے لیے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ گجرات کے 6 ادبا و شعراء کو انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔

گجرات اردو ساہتیہ اکادمی نے انعامات پانے والے شعراء و ادبا کا اعلان کیا

گجرات اردو ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر کی جانب سے حال ہی میں سال 2019 اور 2020 میں لکھی کی گئی بہترین کتابوں پر اردو زبان کے ادبا و شعراء کو انعامات دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں گجرات کے 6 ادبا و شعراء کو انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔

اس تعلق سے گجرات اردو ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر کے رکن زین العابدین انصاری نے بتایا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ گجرات ساہتیہ اکادمی گاندھی نے اردو شعرا و ادبا کو ان کی بہترین کتابوں پر انعامات سے نوازنے کا اعلان کیا ہے جس میں پورے گجرات کے 6 ادبا و شعراء کے نام دے گیے ہیں۔ ہم ان تمام ادباء و شعراء کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور بہت جلد دیوالی کے بعد ایک عظیم الشان پروگرام میں انہیں اس انعامات سے نوازا جائے گا۔
کورونا وائرس کے سبب گزشتہ دو سال سے ایوارڈ نہیں دیے گئے تھے۔ اس لیے رواں سال گزشتہ دو برسوں میں آئی بہترین کتابوں کو انعامات سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گجرات کے اردو شعرا و ادبا میں ریحانہ قاضی، انیس منیری، ریحانہ قاضی تنہا، فہمیدہ شیخ صبا، شبیر ہاشمی، قمرالحسن ساحل کو 5 ہزار سے 11 ہزار تک کی اعزازی رقم دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.