گجرات میں پہلے سی ہی نافذ کردہ پاسا ایکٹ میں ترمیم و اضافہ کرنے کی تیاری گجرات حکومت کر رہی تھی۔ اتر پردیش کے کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ کی طرح ہی گجرات کی وجے روپانی حکومت اینٹی شوشیل ایکٹیویٹی ایکٹ PASA،1985کو مزید سخت بنا کر گجرات غنڈہ اینڈ اینٹی شوشیل ایکٹیویٹی پریونشن ایکٹ آرڈیننس قانون بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
گجرات اسمبلی میں فی الحال جاری مانسون اجلاس کے دوران پاسا ایکٹ میں ترمیم و اضافہ کر غنڈہ ایکٹ بل کو منظور کر لیا گیا ہے۔
اس پر سماجی کارکن دانش قریشی نے کہا کہ گجرات میں غنڈہ ایکٹ قانون کو بنانے سے اب گجرات پولیس کے پاس یہ طاقت رہے گی کہ اب وہ کسی کو بھی پاسا جیسے سنگین ایکٹ کے تحت جیل میں ڈال سکتی ہے، لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا واقعی میں اینٹی شوشیل ایکٹیویٹی صحیح میں کنڑول ہو رہی ہے؟ کیا گجرات میں اتنا سخت قانون ہونے کے بعد کریمنل گراف نیچا آیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ میں ترمیم کرکے جس طرح کی پاور پولیس محکمہ کو دی گئی ہے وہ محض پاور فل لوگوں کو بچانے کے لیے ہے، آج گجرات کا کریمنل گراف اونچا ہوتا جارہا ہے اس کے باوجود ایسا قانون بنانے سے اس کا غلط استعمال ہونا لازمی ہے۔ اس لیے حکومت پر اس ایکٹ میں ہوئی ترمیم کو سرکار کو واپس لینا چاہیے اگر یہ واپس نہیں لیا گیا تو گجرات کے لوگوں کو بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔
اس تعلق سے 'ہماری آواز' تنظیم کے کنوینر کوثر علی سید نے کہا کہ جو لوگ حکومت سے سوال کرتے ہیں سرکار کی نکتہ چینی کرتے ہیں ان کی آواز کو دبانے کے لیے گجرات میں غنڈہ ایکٹ بنا دیا گیا، آنے والے دنوں میں جو لوگ حکومت سے سوال کریں گے حکومت کے خلاف اپنی آواز اٹھائیں گے انہیں پاسا ایکٹ اور غنڈہ ایکٹ کے تحت جیلوں میں بند کر دیا جاے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب کوئی اپنے حق کے لیے سرکار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گا تو اسے پینڈامک ایکٹ کے تحت بند کردیا جائے گا لیکن اب کورونا زیادہ چلنے والا نہیں ہے لہذا سڑکوں پر نکل کر احتجاج نہ کریں اپنی آواز بلند نہ کریں اسی لیے سرکار نے پاسا اور غنڈہ ایکٹ میں ترمیم کی ہے۔