ETV Bharat / state

Gujarat HC on Haj حج کی اضافی فیس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ کا فوری سماعت سے انکار - Gujarat HC on Haj

عازمین سے وصولی جارہی اضافی رقم پر گجرات ہائی کورٹ نے فوری سماعت کرنے سے انکار کردیا۔ ایڈووکیٹ شمشاد خان پٹھان نے کہا کہ عدالت سے معاملے کی سماعت کی اپیل کر رہے ہیں۔ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوگا۔

عازمین حج کے معاملے پر گجرات ہائی کورٹ کا فوری سماعت سے انکار

author img

By

Published : May 16, 2023, 2:13 PM IST

عازمین حج کے معاملے پر گجرات ہائی کورٹ کا فوری سماعت سے انکار

احمدآباد: گجرات سے حج کے لیے جانے والے عازمین حج اس سال حج پالیسی اور اضافی رقم کی وجہ سے کافی پریشان حال ہیں۔ ریاست گجرات سے اس سال 10 ہزار کے قریب عازمین حج سفر بیت اللہ کے لیے روانہ ہوں گے لیکن ان میں سے بہت سے لوگوں نے آخری قسط اب تک نہیں جمع کرائی ہے کیوں نے گجرات سے ممبئی کے مقابلے 68 ہزار روپے زیادہ ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ اضافی فیس وصولی کو لے کر ریاست کے عازمین حج نے گجرات ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ عازمین حج نے عدالت سے اس معاملے میں جلد سے جلد سماعت کی التجا کی لیکن گجرات ہائی کورٹ نے فوری سماعت کرنے سے انکار کردیا۔ اس سے عازمین حج کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔

ایڈووکیٹ شمشاد خان پٹھان نے کہا کہ ریاست گجرات سے جو لوگ سفر بیت اللہ پر جا رہے ہیں ان کے لیے آج قسط بھرنے کا آخری دن ہے۔ انہیں 68 ہزار سے زائد اضافی رقم بھرنی پڑ رہی ہے۔ اس کے لیے ہم گجرات حج کمیٹی، حج کمیٹی آف انڈیا اور منسٹری آف مینارٹی افیئرز سبھی کو درخواست دی گئی ہے کہ احمدآباد سے سفر حج پر جانے والے حاجیوں سے جو 68 ہزار روپیے زیادہ لیے جا رہے ہیں اسے کم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Haj 2023 گجرات کے عازمین برہم کیوں ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ اس معاملے پر آج گجرات ہائی کورٹ میں احمدآباد، کڑی اور گودھرا کے عازمین حج کی جانب سے معاملہ دائر کیا گیا تھا اور عدالت سے فوری سماعت کی اپیل کی گئی تھی لیکن ہائی کورٹ نے اس سے انکار کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.