ETV Bharat / state

Bhavnagar Demolition Case بھاؤنگر کے مکینوں کو 15 دنوں کے اندر دستاویزات جمع کرانے کا حکم

author img

By

Published : May 31, 2023, 10:17 PM IST

گجرات ہائی کورٹ نے بھاؤنگر کے مکینوں کو 15 دنوں کے اندر اپنے دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ بھاؤنگر کے گوگھا مارگ کے 14 نالہ علاقے میں تجاوزات کے معاملے میں دائر کیس میں کورٹ نے مکینوں کو مکان کی ملکیت سے متعلق ثبوت پیش کرنے کے لئے پندرہ دن کا وقت دیا ہے۔

بھاؤنگر کے مکینوں کو 15 دنوں کے اندر دستاویزات جمع کرانے کا حکم

بھاؤنگر: ریاست گجرات کے ضلع بھاؤنگر کے گوگھا مارگ کے 14 نالہ علاقے میں چالیس سال سے رہنے والے غریب خاندانوں کے گھروں کو منہدم کرنے کی کاروائی کی جا رہی ہے۔ اس منہدم کی کارروائی کے خلاف بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر اترے ہیں۔ مقامی لوگوں نے میونسپل کارپوریشن کے خلاف جم کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

وہیں اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ گجرات ہائی کورٹ نے بھاؤنگر کے مکینوں کو 15 دنوں کے اندر اپنے دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ بھاؤنگر کے گوگھا مارگ کے 14 نالہ علاقے میں تجاوزات کے معاملے میں دائر کیس میں کورٹ نے مکینوں کو مکان کی ملکیت سے متعلق ثبوت پیش کرنے کے لئے پندرہ دن کا وقت دیا ہے۔

بھاؤنگر میں میونسپل کارپوریشن نے پلاٹ نمبر 1627،1631،1632،1633،1647،،1648 پر کل رقبہ 9105 مربع میٹر اور 40 کروڑ روپے کے پلاٹ کے تجاوزات کو ہٹانے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔ اس حکم کے خلاف مکینوں نے گجرات ہائی کورٹ میں ایس سی اے نمبر 9348/2023 اور 9369/2023 کے نمبر سے کیس درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Demolition Operation in Gujarat گجرات میں انہدامی کارروائی، اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی

علاقہ کے مکینوں نے بھاؤنگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے حکم کو منسوخ کرنے اور تعمیرات کو نہ ہٹانے کے خلاف کیس دائر کیا تھا۔ وہیں گجرات ہائی کورٹ میں درخواست گزاروں کو 14 دن کے اندر اپنے دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیا ہے تاہم گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے تعمیرات کو منہدم نہ کرنے سے متعلق لیے کوئی حکم نہیں دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.