ETV Bharat / state

Transgenders in Gujarat HC خواجہ سراؤں کیلئے علیٰحدہ ٹوائلٹ بنانے کا معاملہ گجرات ہائی کورٹ پہنچا

گجرات ہائی کورٹ میں ٹرانسجینڈر کے لیے عوامی مقامات پر علیحدہ ٹوائلٹ بنانے کی مانگ کرتے ہوئے ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 11:13 AM IST

Updated : Apr 27, 2023, 11:35 AM IST

Transgenders in Gujarat HC
Transgenders in Gujarat HC

احمد آباد: بھارت میں 4 سے 5 لاکھ خواجہ سرا ( ٹرانسجینڈر ) آباد ہیں جنہیں روزمرہ کی زندگی میں بہت ساری تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان خواجہ سرا کے لیے ٹوائلٹ کا مخصوص انتظام نہ ہونے کی وجہ سے بھی کافی دقتیں درپیش ہوتی ہیں۔ ایسے میں خواجہ سراؤں کے لیے علیٰحدہ بیت الخلا کی تعمیر کا معاملہ گجرات ہائی کورٹ پہنچ گیا۔ گجرات ہائی کورٹ میں عوامی مقامات پر خواجہ سراؤں کے لیے علیحدہ ٹوائلٹ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک درخواست دی گئی ہے جس میں جب کوئی بھی مرد یا عورت عام ٹوائلٹ میں جاتا ہے تب خواجہ سرا کو دیکھ کر لوگوں شرماتے ہیں یا مذاق بناتے ہیں۔ اس مسئلے کو پیچیدہ بتاتے ہوئے عرضی گزار نے کہا کہ سوچھ بھارت مشن کے باوجود اب تک ٹرانسجینڈر کے لیے علیحدہ ٹوائلٹ نہیں بنائے گئے ہیں۔ عدالت نے اس معاملے پر مرکز اور ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ مرکز اور ریاستوں کو ہسپتالوں میں خواجہ سراؤں کو مناسب طبی سہولیات فراہم کرنے اور انہیں علیحدہ عوامی بیت الخلاء اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ اسی طرح کی ایک درخواست دہلی ہائی کورٹ میں بھی گذشتہ دنوں داخل کی گئی تھی جس میں ریاستی اور مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا گیا ہے اور دہلی میں ایسے لوگوں کے لیے 500 بیت الخلاء بنانے کا حکم دیا گیا ہے جس میں سے تقریباً 12 ٹوائلٹ بنائے جا چکے ہیں لیکن گجرات میں اب تک عوامی مقامات پر خواجہ سراؤں کے لیے کوئی علیحدہ ٹوائلٹ کا انتظام نہیں کیا گیا ہے۔ ایسے میں درخواست نے استدعا کی ہے کہ عدالت اس معاملے میں مداخلت کرے اور ضروری اقدامات و ہدایت جاری کرے۔ گجرات ہائی کورٹ نے اس عرضی کو قبول کرلیا ہے اور مرکزی حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس معاملے کی مزید سماعت 16 جون کو ہوگی۔ اس طرح خواجہ سراؤں کے لیے علاحدہ بیت الخلاء کی تعمیر کا یہ معاملہ اب گجرات کی ہائی کورٹ پہنچ گیا۔

Last Updated : Apr 27, 2023, 11:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.