ETV Bharat / state

گجرات اسمبلی کے ضمنی انتخابات پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت

ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے قہر کے دوران اسمبلی کے آٹھ نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کو ملتوی کرنے کے لیے گجرات ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں الیکشن کمیشن نے گجرات ہائیکورٹ میں جواب پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی آٹھ نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات پر کورونا وائرس کی حالت کا اندازہ کرنے کے بعد ہی فیصلہ لیا جائے گا کہ گجرات میں یہ ضمنی انتخابات ہونا چاہیے یا نہیں؟

گجرات اسمبلی کے ضمنی انتخابات پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت
گجرات اسمبلی کے ضمنی انتخابات پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 4:08 PM IST

اس سے قبل گجرات ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو گجرات میں کورونا وائرس کے دوران ضمنی انتخابات کا عمل کرانے کے معاملے پر وضاحت طلب کی تھی جس کا جواب گجرات ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن نے پیش کیا.جس میں کہا کہ گیا کورونا کے حالات کا اندازہ لگانے کے بعد گجرات میں فی الحال ضنمی انتخابات کرانا ہے یا نہیں اس پر فیصلہ لیا جائے گا ۔

اس تعلق سے درخواست کنندہ کی جانب سے دائر کردہ مفاد عامہ کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ذریعے اگست کے پہلے ہفتے میں گجرات کے آٹھ نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان ہو سکتا ہے۔ اگر موجودہ وقت میں کورونا وائرس کے قہر کے دوران گجرات میں انتخابات ہوتے ہیں تو گجرات میں کورونا کے قہر میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔تاہم سیاسی جماعتوں نے اس انتخابات کے لیے اجلاس منعقد کرنا شروع کردیا ہے۔اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس ضمنی انتخابات کو ملتوی کیا جائے ۔

واضح رہے کہ گجرات میں ہونے والے آٹھ اسمبلی کے ضمنی انتخابات 18.50لاکھ ووٹر کا شمار ہوتا ہے جن میں دو ہزار گاؤں کے افراد بھی شامل ہیں ۔اگر ووٹنگ کا عمل ہوتا ہے تو سیاسی کارکن پرچیوں کی تقسیم کے ساتھ ہی انتخابی مہم کے لیے گاؤں گاؤں بھی جائیں گے اور ای وی ایم کے استعمال سے کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہو سکتا ہےاس لیے ان حالات میں انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.