احمد آباد: ریاست گجرات کے عازمین نے کرائے میں اضافہ، گو ایئر لائنس کے دیوالیہ ہونے اور عازمین کو 2100 سعودی ریال دیے جانے سے متعلق متعدد مطالبات کو لے کر ریاست کے مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ کلکٹروں کو میمورنڈم دیا۔ احمد آباد سے حج پر جانے والے عازمین نے بھی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے نام ایڈیشنل کلکٹر کو ایک میمورنڈم دیا جس میں متعدد مطالبات کیے گئے۔ اس میمورنڈم میں تین اہم مطالبات کیے گئے۔ پہلا مطالبہ یہ تھا کہ وزارت برائے اقلیتی امور داخلہ اور حکومت ہند کو فوراً بتایا جائے کہ GoFirst کے دیوالیہ ہونے کے بعد گجرات کے عازمین کو کس ایئرلائنس کے ذریعے حج کے لیے بھیجا جائے گا۔ دوسرا مطالبہ یہ کیا گیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بھارت کے تمام عازمین کو 2100 سعودی ریال دیے جائیں۔ جب کہ تیسرا مطالبہ یہ تھا کہ احمد آباد ایئرپورٹ سے حج پر جانے والے عازمین سے وہی رقم وصول کی جانی چاہیے جو ممبئی، بنگلورو اور حیدرآباد کے ایئرپورٹ سے حج پر جانے والے عازمین سے وصول کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ بنگلور سے جدہ کا فاصلہ 4173 کلومیٹر ہے۔ جب کہ احمد آباد سے جدہ 743 کلو میٹر سے زیادہ کا ہے اس کے باوجود بنگلور کے عازمین کا کرایہ 303921 روپے ہے۔ حیدرآباد سے جدہ کا فاصلہ 4132 کلومیٹر ہے جہاں کے عازمین کا کرایہ 305173 ہے۔ ممبئی سے جدہ کا فاصلہ 3515 کلومیٹر ہے۔ وہیں ممبئی کے عازمین کا کرایہ 304843 ہے جب کہہ گجرات کے عازمین کا کرایہ 372824 روپے ہے۔ممبئی کے مقابلے گجرات کے عازمین سے 67981 روپے زیادہ وصول کیے جا رہے ہیں۔ اسی لیے عازمین مطالبہ کررہے ہیںکہ جتنا پیکیج ممبئی کے عازمین کا ہے اتنا ہی ہم سے بھی لیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : Godhra Pilgrims on Haj Package گجرات کے عازمین کا حج پیکج کم کرنے کا مطالبہ