اس تعلق سے اسکول بورڈ کے رکن الیاس قریشی نے کہا کہ اسکول بورڈ نے اساتذہ کو ایسے لوگوں کا سروے کرنا ہے جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے، جو پردیسی اور ان کی فیملی میں کتنے اراکین ہیں۔
مزید یہ کہ ایسے لوگوں کا سروے کرنے کے بعد انھیں ایک ٹوکن دینا ہے لیکن موجودہ حالات کے سبب اساتذہ کو ڈر ہے کہ کہیں وہ خود بھی اس وبا کی زد میں نہ آجائیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ایک اپریل سے گجرات حکومت تمام راشن کارڈ ہولڈرز و تمام ضرورت مندوں میں مفت اناج تقسیم کررہی ہے لیکن اس کورونا وائرس سے پھیلی تباہی اور متاثر ہونے ایسے افراد جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے جیسے کہ دیگر ریاستوں سے آئ مزدور اور سطح غریبی سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد، ریاستی حکومت اب ایسے لوگوں کو چار اپریل سے مفت اناج تقسیم دینے کا فیصلیہ کیا ہے۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے اس کے لیے 43 مراکِز بنائے ہیں اور وہاں سے ایسے تمام لوگوں کو مفت اناج تقسیم کیا جانا ہے، حکومت کا یہ اقدام قابل ستائش ہے لیکن اس سے اساتذہ کو بھی کورونا جیسی بیماری ہونے کا خطرہ ہے۔
الیاس قریشی نے بتایا کہ اس تعلق سے انھوں نے گجرات کے وزیر تعلیم اور بھوپیندر سنگھ چوڑاسما اور احمدآباد اسکول بورڈ کے چیئرمین دھیرین سنگھ تومر ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ ' سروے کرنے والے اساتذہ کی صحت کا خیال رکھا جائے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ خط میں اساتذہ کو ہینڈ سینیٹائزر، دستانے، ماسک دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی شہر کے پولس کمشنر کو ایک لیٹر جاری کرنے کے لیے کہا گیا ہے کہ سروے کرنے والے اساتذہ کو پولیس کسی بھی طرح سے پریشان نہ کریں۔