ETV Bharat / state

Gujarat Govt includes Bhagavad Gita in School Syllabus: گجرات حکومت نے بھگواد گیتا کو اسکول کے نصاب میں شامل کیا ہے

author img

By

Published : Mar 17, 2022, 11:04 PM IST

گجرات کے پرائمری اسکولوں میں جماعت 6 سے 12 تک کے طلبا کو اب ہندو دھرم کا مقدس کتاب بھگوت گیتا پڑھایا جائے گا، تعلیمی سال 2022-23 سے اسکولوں میں بھگوت گیتا پڑھنا لازمی ہوگا۔Gujarat Govt includes Bhagavad Gita in School Syllabus

گجرات حکومت نے بھگواد گیتا کو اسکول کے نصاب میں شامل کیا ہے

گجرات اسمبلی اجلاس گزشتہ کئی روز سے جاری ہے ایسے میں وزیر تعلیم جیتو واگھانی نے آج گجرات اسمبلی میں تعلیم کے تعلق سے کئی نئے اعلانات کئے۔

وزیر تعلیم جیتو واگھانی نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کہا کہ پہلی اور دوسری جماعت میں اردو، انگریزی مضامین متعارف کرائے جائیں گے اور گجراتی مضمون بھی لازمی ہوگی، اس کے علاوہ گجرات حکومت نے تعلیمی بجٹ میں بھی اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت ایک اور دو میں انگریزی کی کوئی کتاب نہیں ہوگی جبکہ تیسری جماعت سے انگریزی کتاب شامل کی جائے گی، انگلش کا مضمون صرف گورنمنٹ اسکول میں متعارف کرایا جائے گا اساتذہ کو انگریزی پڑھانے کی تربیت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

اس کے علاوہ ہندو دھرم کا مقدس کتاب بھگوت گیتا بھی پرائمری اسکولوں میں پڑھائے جائیں گے جماعت 6 سے 12 تک کے طلبا کو بھگوت گیتا پڑھایا جائے گا، تعلیمی سال 2022-23 سے اسکولوں میں بھگوت گیتا پڑھانا لازمی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوشش طلبا کو بھارتی ثقافت سے روشناس کرانے کی کوشش ہے، تاہم اسکولوں میں شلوک، نغمہ، ڈرامہ، تصویر سمیت تمام سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی بچے کی نشوونما کے مقصد کے تحت طلبا کو بچپن سے ہی بھگوت گیتا کا مطالعہ کرنا ہوگا۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.