ETV Bharat / state

وی ایس ہسپتال دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ

ریاست گجرات کے تاریخی وی ایس ہسپتال کو بچانے کے لیے ایک غیر سرکاری تنظیم واڈیلا ہسپتال جن آندولن نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے خلاف احتجاج کیا۔

author img

By

Published : Jul 24, 2019, 3:31 PM IST

وی ایس ہسپتال دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ، متعلقہ تصویر

اس کے بعد تنظیم کے ذمے داران نے میونسپل کارپوریشن کمشنر اور میئر کو میمورنڈم بھی دیا۔

وی ایس ہسپتال دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ، متعلقہ ویڈیو

گجرات کے تاریخی وی ایس ہسپتال کو بند کرکے ایس وی پی نامی نئے ہسپتال کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی نے تین مہینے پہلے کیا ہے۔

یہ ہسپتال پرائیویٹ ہے جس کی وجہ سے غریب مریض علاج نہیں کرا پا رہے ہیں جبکہ پرانے ہسپتال میں مریضوں کو صرف دس روپے کا فارم بھرنے پر علاج کی تمام طرح کی سہولتیں حاصل ہوتی تھیں۔

یہی وجہ ہے کہ وی ایس ہسپتال بند ہونے سے غریب مریضوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے مدنظر اس ہسپتال کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے میمورنڈیم دیا گیا۔

تنظیم کے رکن شمشاد خان پٹھان نے کہا کہ وی ایس ہسپتال بچاؤ مہم کے تحت ہم جب احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو میمورنڈم دینے پہنچے تو انہوں نے جواب دیا کہ وی ایس ہسپتال کے تعلق سے کارپوریشن کا کوئی رول نہیں جس کے بعد ہم نے ان کے رول کے تعلق سے تحریری جواب طلب کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہم نے جو میمورنڈم پیش کیا تھا، اسے کمشنر نے قبول کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.