گجرات راجیہ سبھا الیکشن کی چار نشستوں پر 26 مارچ کو انتخاب ہونے والے ہیں۔ جس کے لیے پانچ امیدوار میدان میں اترے ہیں ایسے میں جیت کا دعویٰ کرنے والی کانگریس کے پانچ اراکین اسمبلی نے استعفی دے دیا ہے جس کی وجہ سے کانگریس کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایسے میں کانگریس نے استعفیٰ دینے والے امیدواروں کے خلاف سولڈ آؤٹ کے نام سے سوشل میڈیا پر جنگ چھیڑ دیا ہے۔ ان پانچوں اراکین اسمبلی کی غداری پر شاعری بھی ان کے فوٹو کے ساتھ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتی نظر آرہی ہے۔
دراصل کانگریس کے پانچ اراکین اسمبلی گڈرا کے رکن اسمبلی پروین مارو، لمڈی کے رکن اسمبلی سوما پٹیل، دھاری کے رکن اسمبلی جے وی کاکڑیا، ابڈاسا کے رکن اسمبلی پردھومن سنگھ جاڑیجا اور ا ڈانگ کے رکن اسمبلی منگل گامت نے استعفیٰ دے دیا۔
جس کی وجہ سے ان کے فوٹو شوسیل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ اس وایرل فوٹو میں لکھا ہے کہ ' کتنے کا سودا ہوا؟ ڈانگ لمڑی، دھاری، گڈرا اور ابڈاسا کی عوام کے بھروسے کو تورنے والے عوام کے امیدوار جواب دو...'
وہیں دوسرے پانچ وایرل فوٹو میں لکھا ہوا ہے کہ تمام غدار اراکین اسمبلی کے چہرے پر لال نشان کر تھوکا گیا ہے اور غدار بکا ہوا ہے کا سکہ لگا دکھائی دے رہا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ہر ایک تصویر میں الگ الگ انداز میں شاعری بھی لکھی گئی ہے۔
راجیہ سبھا کا الیکشن آنے سے پہلے کانگریس پارٹی کا اعتماد توڑ کر پارٹی کے خلاف غداری کرکے پیسے اور عہدے کی خاطر استعفی دینے والے پانچوں اراکین کے خلاف مسلم رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوے کہا کہ 'گزشتہ چھ برسوں سے مرکز میں بی جے پی حکومت ہے تب سے ہی کرناٹک، گوا، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، جیسی ریاستوں میں حزبِ اختلاف کے اراکین کو خریدکر جمہوریت پر حملہ کیا جارہا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'عوام سے اپیل کی کہ ایسے لوگوں کو سبق سکھانا بے حد ضروری ہے پارٹی چھوڑنے والے سے بیدار رہ کر انہیں ہرانا چاہیے۔'