ETV Bharat / state

بی جے پی صدر کا بیٹا نقل نویسی کے الزام میں گرفتار - واگھانی

وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں بی جے پی کے ریاستی صدر جیتو واگھانی کے بیٹے مِیت واگھانی کو کالج کے امتحان میں نقل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

bjp
author img

By

Published : Mar 29, 2019, 5:43 PM IST

واگھانی کے بیٹے مِیت اپنے آبائی شہر بھاونگر کے سوامی وویکا نند کالج آف کمپیوٹر سائنسز میں بیچلر آف کمپیوٹر ایپلی کیشنز یعنی بی سی اے کے دوسرے سیمسٹر کے طالب علم ہیں۔

وہ گذشتہ شام ایم جے کالج آف کامرس میں امتحان دیتے وقت مبینہ طور پر نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

انہیں کالج کے پرنسپل کانجی بٹالیا نے پکڑا اور اس بات کی اطلاع بھاونگر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو دی۔

بتایا جاتا ہے کہ پہلے اس معاملے کو دبانے اور رفع دفع کرنے کی کوشش کی گئی لیکن بٹالیا کی سختی کی وجہ سے معاملے کو متعلقہ ایگزامنیشن کمیٹی کو سونپ دیا گیا۔

اس واقعہ کے بعد واگھانی نے میڈیا کو بتایا کہ ایسے معاملے میں جو کارروائی عام طلبا کے ساتھ کی جاتی ہے، ویسے ہی ان کے بیٹے کے ساتھ بھی ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حالانکہ یہ معاملہ ابھی کمیٹی کے پاس ہے لیکن ان کے خاندان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آج سے مِیت امتحان میں شامل نہیں ہوں گے۔

اس دوران انتخابی ماحول کے دوران پیش آئے اس واقعہ کو بی جے پی کے لیے شرمنا ک قرار دیا جا رہا ہے۔

کانگریس کے ایک رہنما نے کہا کہ یہ گجرا ت میں بی جے پی حکومت کی تعلیم اور امتحان کی پالیسی میں بدعنوانی کی واضح مثال ہے اور اس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ خود کو چوکیدار بتانے والے بی جے پی سے منسلک رہنما اصل میں کیا ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.