گجرات اسمبلی کا بجٹ اجلاس گزشتہ 2 مارچ سے شروع ہوکر آج 31 مارچ کو اختتام Gujarat Assembly last Budget Session 2022 ہوا، گجرات اسمبلی کا یہ آخری بجٹ اجلاس تھا جو تقریبا ایک ماہ تک چلا اور کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، اب دسمبر 2022 میں گجرات اسمبلی انتخابات Gujarat Assembly Election 2022 ہونا ہے۔
موجودہ گجرات اسمبلی میں بی جے پی کے 111 رکن اسمبلی تھے جبکہ کانگریس کے 64 اور سی پی آئی کے 1 تاہم بی ٹی پی کے 2 اور آزاد امیدوار کے طور پر 1 ایم ایل اے یعنی کل 179 اراکین پر اس بار کا اسمبلی مشتمل تھا۔
وہیں اگر گجرات اسمبلی کے اسپیکر راجیندر ترویدی کی بات کریں تو یہ اب تک کی تاریخ میں سب سے زیادہ رکن اسمبلی کا استعفی قبول کرنے والے اسپیکر ہیں ان کے دور میں 19 ایم ایل ایز نے پارٹی سے بغاوت کرکے استعفیٰ دیا تھا اور تمام استعفیٰ کو راجیندر تریویدی نے بطور اسپیکر قبول کر لیا تھا جبکہ اس سے قبل میں رمن لال وہرا نے بطور اسپیکر 16 ایم ایل ایز کا استعفیٰ قبول کیا تھا۔
گجرات اسمبلی کے اس ٹرم کے دوران ایوان میں کئی بل پیش کئے گئے جس میں کوشل یونیورسٹی ایجوکیشن، جی ایس ٹی ریفارم بل، انڈین پارٹنرشپ ریفارم، لینڈ ڈرائیونگ ایکٹ، گنڈا ایکٹ، لوجہاد بل، گجرات پنچایت اصلاحات بل، گجرات اربن ایریا کنٹرول بل، بدامنی ایکٹ ترمیمی بل وغیرہ شامل ہیں۔
وہیں وزیر اعلیٰ کی بات کریں تو گجرات کے 14 ویں اسمبلی ٹرم کے آغاز میں وجے روپانی گجرات کے وزیراعلیٰ تھے اور نتن پٹیل گجرات کے نائب وزیر اعلی تھے، تاہم راجندر تریویدی چیئرمین تھے اور پریش دھانانی اپوزیشن کے لیڈر تھے لیکن بعد میں وزیراعلی وجے روپانی نے استعفی دے دیا جس کے بعد پھوپندر پٹیل گجرات کے وزیر اعلی بنے اور ایک نئی حکومت تشکیل دی گئی۔
واضح رہے کہ 13ویں اسمبلی ٹرم کے اختتام کے فوراً بعد گجرات اسمبلی کی ترئین کاری کا کام شروع کیا گیا تھا اور 14 اسمبلی ٹرم شروع ہونے سے چند دن پہلے ہی اسمبلی کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوگیا Gujarat Assembly last Budget Session 2022 تھا۔
واضح رہے کہ بھوپیندر پٹیل کی حکومت نے گجرات اسمبلی میں سال 2022-23 کا بجٹ اس سال پیش کر دیا ہے اور اس کے بعد اگلے سال 2023-24 کا بجٹ نئی حکومت نئے وزرا اور نئے چہروں کے درمیان پیش کیا جائے گا۔